قومی خبریں

ائیر انڈیا نے رقم کی تاریخ، خواتین پائلٹ نے 17 گھنٹوں کا ہوائی سفر کیا مکمل

سین فرانسسکو سے پرواز بھرنے والے بوئنگ 777-200 ایل آر کی کمانڈ کیپٹن زویا اگروال کے ہاتھوں میں تھی اور کاکپِٹ میں ان کے ساتھ کیپٹن پپاگری تمنئی، کیپٹن اکانکشا سوناوارے اور کیپٹن شیوانی منہاس تھیں۔

تصویر ٹوئٹر @HardeepSPuri
تصویر ٹوئٹر @HardeepSPuri 

بنگلور: ایئر انڈیا نے ایئرلائن کے شعبے میں پیر کے روز اس وقت تاریخ رقم کی، جب سین فرانسسکو سے بنگلور کی نان اسٹاپ پرواز میں تمام خاتون پائلٹ 238 مسافروں کو لے کر یہاں پہنچیں۔ ہندوستانی شہر کے لیے سب سے طویل 13993 کلومیٹر نان اسٹاپ روٹ میں 17 گھنٹوں کا ہوائی سفر علیٰ الصباح 03:07 بجے پورا ہوا۔

Published: undefined

اتوار کے روز سین فرانسسکو سے پرواز بھرنے والے بوئنگ 777-200 ایل آر کی کمانڈ کیپٹن زویا اگروال کے ہاتھوں میں تھی اور کاکپِٹ میں ان کے ساتھ کیپٹن پپاگری تمنئی، کیپٹن اکانکشا سوناوارے اور کیپٹن شیوانی منہاس تھیں۔

Published: undefined

کیپٹن زویا نے اس سفر کو 10 سال سے زیادہ کی مدت کار میں آٹھ ہزار گھنٹے سے زیادہ ہوائی جہاز اڑانے کے تجربات میں سے ایک بتایا۔ طیارے کے مسافروں نے بھی اسے ایک تکلیف دہ تجربہ قرار دیا۔ بنگلور ہوائی اڈے پر جب طیارہ پہنچا تھا تو کافی تعداد میں میڈیا اہلکار ٹرمنل کے قریب چاروں پائلٹس کے خیر مقدم کے لیے موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined