ویڈیو گریب
مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع میں فوج کا جنگی طیارہ ’میراج 2000‘ حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ اس حادثہ میں دونوں پائلٹوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، لیکن وہ محفوظ بتائے جا رہے ہیں۔ طیارہ حادثہ ایک کھیت میں ہوا، جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ آگ میں لپٹے جنگی طیارہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ پوری طرح تباہ ہو چکا ہے۔
Published: undefined
طیارہ حادثہ کی خبر ملتے ہی مقامی افراد جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ جلد ہی ایئرفورس کا ہیلی کاپٹر بھی پہنچا جو دونوں پائلٹوں کو لے کر گوالیر روانہ ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ نرور تحصیل کے دبراسانی گاؤں میں 6 فروری کی دوپہر فوج کا یہ طیارہ کریش ہو کر کھیت میں جا گرا۔ طیارہ رہائشی عمارتوں سے بھی ٹکرا سکتا تھا، لیکن پائلٹ کی سمجھداری کے سبب خطرہ ٹل گیا۔ دونوں پائلٹ وقت رہتے ہی طیارہ سے باہر بھی نکل گئے، حالانکہ اس دوران انھیں کچھ معمولی چوٹیں آئیں۔
Published: undefined
اس بارے میں ابھی تک کوئی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے کہ یہ حادثہ آخر کیونکر ہوا۔ کریرا تھانہ انچارج ونود چھاوئی نے اس حادثہ کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ طیارہ میں 2 پائلٹ سوار تھے اور حادثہ سے قبل دونوں ہی پائلٹ نے خود کو ’اجیکٹ‘ کر لیا تھا، یعنی بچ کر نکل گئے تھے۔ ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ نے گوالیر سے پرواز بھری تھی۔ اس حادثہ کی تحقیقات کا حکم صادر کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined