قومی خبریں

ایم آئی ایم بدھوڑی کے نفرتی بیان کی شدید مذمت کرتی ہے : اختر الایمان

ایم آئی ایم کا  کہنا ہے کہ بدھوڑی نے پارلیمنٹ میں نفرتی تقریر کی ہے لہذا سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ایسے لوگوں پر کارروائی ہونی چاہیے ، لیکن یہاں تو اندھیر نگری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر اختر الایمان نے نئی پارلیمنٹ میں رمیش بدھوڑی کی ہیٹ اسپیچ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح بی جے پی نے نئی پارلیمنٹ میں نئے بھارت کی تصویر پیش کر دی ہے ۔

Published: undefined

انہوں نے ایک پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت افسوس ناک ہونے کے ساتھ تشویشناک بھی ہے۔ اس پر فکر انگیزی اور سنجیدگی کے ساتھ مل کر غور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ صرف کنور علی دانش کو ہی نہیں بلکہ ہندوستان کے سارے مسلمانوں کو گالی دی گئی ہے ۔ انہوں نے رکن پا رلیمان کنور علی دانش کی ستائش کی کہ انہوں نے ایوان  کے وقار کا لحاظ رکھتے ہوئے بد زبان و پست کردار رکن پارلیمنٹ کو اسی کی زبان میں جواب نہیں دیا اور ضبط کر کے اپنے اعلی معیار ہونے کا ثبوت دیا ۔

Published: undefined

اختر الایمان نے کہا کہ اس معاملے میں ایم ائی ایم کا موقف بالکل واضح ہے ۔ہمارا کہنا ہے کہ بدھوڑی نے پارلیمنٹ میں نفرتی تقریر کی ہے لہذا سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ایسے لوگوں پر کارروائی ہونی چاہیے ۔ لیکن یہاں تو اندھیر نگری ہے ۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والی بی جی بی لیڈر کے خلاف ساری دنیا چیخ پڑی مگر اس پر آج تک کوئی معقول کارروائی نہیں کی گئی۔

Published: undefined

مسلمانوں کے لیے " گولی مارو سالوں کو" نعرہ دینے والا مرکز میں وزیر ہے ۔ خاتون پہلوانوں کے سلسلے میں بھی ممبر پارلیمنٹ کو اب تک سزا نہیں ملی ۔ ایسی درجنوں مثالیں ہیں ۔ سزا صرف اپوزیشن والوں اور مسلمانوں کے لیے ہے ۔ اختر الایمان نے کہا کہ اب پاپ کا گھڑا بھر چکا ہے اور جلد ہی پھوٹنے والا ہے ۔

Published: undefined

مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی جنرل سکریٹری انجینئر افتاب احمد نے بھی رمیش بدھوڑی کی سخت الفاظ ہیں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ جیسے پروقار اور قابل احترام ایوان میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بدھوڑی کی تقریر جو گالی گلوج پر مشتمل ہونے کے ساتھ ایک خاص طبقے کے خلاف نفرتی بیان ہے ۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ایم ائی ایم کے یوتھ ونگ کے ریاستی صدر عادل حسن ایڈووکیٹ نے بھی بدھوڑی کے اسپیچ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی پارلیمنٹ میں ایسی نفرت انگیز تقریر جو مسلمانوں کے خلاف کھلم کھلا دھمکانے کے طور پر ہے اسے کسی قیمت پر ایم ائی ایم برداشت نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ تمام سیکولر پارٹیاں اس معاملے میں متحد ہیں ۔ انجینیئر افتاب احمد اور عادل حسن نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہیٹ اسپیچ سے متعلق رولنگ کے تحت بدھوڑی کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر

  • ,
  • رام مندر پر چلے گا بلڈوزر! پی ایم مودی کے اشتعال انگیز بیان سے کھڑگے ناراض، الیکشن کمیشن سے کیا کارروائی کا مطالبہ