قومی خبریں

احمد آباد طیارہ حادثہ: بیٹی سے ملنے لندن جا رہے تھے سابق وزیر اعلیٰ وجئے روپانی، طیارہ میں 53 برطانوی بھی تھے سوار

موصولہ اطلاع کے مطابق طیارہ میں 169 ہندوستانی مسافر سوار تھے، جبکہ 61 بیرون ملکی مسافر تھے جن میں 53 برطانوی شہری کے علاوہ 7 پرتگالی اور 1 کناڈائی باشندہ شامل تھے۔

وجے روپانی
وجے روپانی تصویر نو جیون

گجرات کے احمد آباد میں پیش آئے طیارہ حادثہ نے غم و اندوہ کی لہر دوڑا دی ہے۔ اب تک 130 سے زائد ہلاکتوں کی خبریں سامنے آ چکی ہیں، اور کم و بیش 100 لوگوں کا علاج قریبی اسپتالوں میں چل رہا ہے، جن میں سے بیشتر کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجئے روپانی بھی ایئر انڈیا کے اس حادثہ زدہ طیارہ میں سوار تھے۔ میڈیا رپورٹس میں ان کے بھی شدید طور پر زخمی ہونے کی اطلاع ہے، حالانکہ بہت زیادہ جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ 68 سالہ وجئے روپانی طیارہ میں 2-ڈی سیٹ پر بیٹھے تھے۔ وہ لندن میں اپنی بیٹی رادھیکا سے ملاقات کے لیے جا رہے تھے۔ حالانکہ ایک میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وجئے روپانی کی بیوی انجلی بین گزشتہ 6 ماہ سے لندن میں ہیں، اور آج ہی روپانی انھیں واپس لینے لندن کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ راجکوٹ میں وجئے روپانی کے ایک پڑوسی کا کہنا ہے کہ ’’طیارہ حادثہ کی خبر نے سبھی کو پریشان کر دیا ہے۔ ہم سب بہت فکر مند ہیں۔ ٹی وی اور فون پر اَپڈیٹ دیکھ رہے ہیں۔ (وجئے روپانی کے ساتھ) کہیں کچھ برا نہ ہوا ہو۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ طیارہ نے احمد آباد واقع سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 1.38 بجے پرواز بھرا تھا، لیکن چند منٹوں بعد ہی حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس طیارہ میں 2 پائلٹس اور 10 کیبن اہلکاروں کے علاوہ 230 مسافر سوار تھے۔ مسافروں میں 169 ہندوستانی بتائے جا رہے ہیں، جبکہ 53 مسافر کا تعلق برطانیہ سے تھا۔ اس طیارہ میں 7 پرتگالی اور 1 کناڈائی شہری بھی سوار تھے۔ زخمی مسافروں کو بچانے کے لیے مقامی انتظامیہ نے اپنا پورا زور لگا دیا ہے۔ اس درمیان برطانوی حکومت نے بھی متاثرہ برطانوی شہریوں کی ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined