قومی خبریں

بہار اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کانگریس نے اپنی پہلی گارنٹی کا کیا اعلان، خواتین کو ملیں گے ماہانہ 2500 روپے

بہار کانگریس صدر راجیش کمار نے کہا کہ جن ریاستوں میں کانگریس کی حکومت ہے، وہاں ایسا منصوبہ پہلے سے ہی چل رہا ہے۔ ایسا منصوبہ کرناٹک میں سب سے پہلے شروع ہوا اور پھر ہماچل و جھارکھنڈ میں بھی جاری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بہار میں کانگریس نے پہلی گارنٹی کا کیا اعلان</p></div>

بہار میں کانگریس نے پہلی گارنٹی کا کیا اعلان

 

ویڈیو گریب

بہار میں رواں سال کے آخر تک اسمبلی انتخاب ہونا ہے، اور سبھی پارٹیوں نے اس تعلق سے تیاریاں شروع بھی کر دی ہیں۔ کانگریس نے بھی بہار میں اپنی پرانی پہچان حاصل کرنے کے مقصد سے میٹنگوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ آج ایک پریس کانفرنس کے دوران کانگریس نے اپنی پہلی گارنٹی ’مائی بہن مان یوجنا‘ کا اعلان بھی کر دیا۔ اس کے تحت بہار کی خواتین کو ماہانہ 2500 روپے دیے جائیں گے۔

Published: undefined

کانگریس ریاستی دفتر صداقت آشرم میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا اور بہار کانگریس صدر راجیش کمار نے اس گارنٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننے پر ضرورت مند خواتین کے لیے ’مائی بہن مان یوجنا‘ نافذ کیا جائے گا، اور ہر ماہ 2500 روپے کا اعزازیہ فراہم کیا جائے گا۔ کانگریس نے اس گارنٹی سے متعلق ایک پوسٹر بھی جاری کیا ہے جس میں رجسٹریشن کے لیے ایک ’مسڈ کال نمبر‘ دیا گیا ہے۔ پوسٹر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’مہاگٹھ بندھن حکومت بننے کے بعد ضرورت مند خواتین کو بطور اعزازیہ 2500 روپے ماہانہ دیا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

الکا لامبا نے اس گارنٹی سے متعلق بھروسہ دلاتے ہوئے کہا کہ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو 2500 روپے خواتین کو مل جائیں گے۔ اس منصوبہ سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک مسڈ کال اور کچھ اہم تفصیلات کی ضرورت ہوگی اور یہ سب کرنے کے بعد ان کا رجسٹریشن ہو جائے گا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’مجھے اس بات کی بے حد خوشی اور فخر ہے کہ بہار کانگریس صدر نے پہلی گارنٹی میں خواتین کے لیے اعلان کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

بہار کانگریس صدر راجیش کمار نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انھوں نے بتایا کہ اس منصوبہ کے ذریعہ خواتین کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ ساتھ ہی انھوں نے مطلع کیا کہ مہاگٹھ بندھن کی سبھی پارٹیاں اپنی اپنی سطح پر لوگوں سے جڑنے کا کام کر رہی ہیں۔ اس منصوبہ کو مہاگٹھ بندھن کی کوآرڈنیشن کمیٹی کی میٹنگ میں ہی منظوری دی گئی ہے۔

Published: undefined

’مائی بہن مان یوجنا‘ کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے راجیش کمار نے کہا کہ ’’ہم خواتین کی معاشی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔ اسی کے تحت بہار میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننے پر ہم ریاست کی خواتین کے لیے ہر مہینے 2500 روپے کی گارنٹی کا اعلان کر رہے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’جن ریاستوں میں کانگریس کی حکومت ہے، وہاں ایسا منصوبہ پہلے سے ہی چل رہا ہے۔ ایسا منصوبہ کرناٹک میں سب سے پہلے شروع ہوا اور ہماچل پردیش اور جھارکھنڈ میں بھی یہ بہتر انداز میں جاری ہے۔‘‘

Published: undefined

بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے بہار کانگریس صدر نے کہا کہ ’’گزشتہ انتخاب میں بی جے پی نے بہار کی عوام سے ایسا ہی وعدہ کیا تھا، لیکن جب ان کی حکومت بنی تو انھوں نے اسے نافذ کرنے سے منع کر دیا۔ لیکن کانگریس جو کہتی ہے وہ کر کے دکھاتی ہے۔‘‘ مثال پیش کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ ’’آپ کرناٹک، ہماچل اور اتراکھنڈ میں دیکھ سکتے ہیں۔ ہم خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے لگاتار کام کر رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined