اگنی ویر، تصویر سوشل میڈیا
مرکزی کابینہ نے ’اگنی پتھ‘ منصوبہ کے تحت بھرتی ہوئے اگنی ویروں کے مستقبل کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ پہلے بیچ کے اگنی ویروں کی 4 سالہ مدت ملازمت اب ختم ہونے والی ہے۔ فوجی کمانڈروں اور زمینی سطح سے ملنے والی کارکردگی سے متعلق رائے بہت مثبت رہی ہے۔ اسی بنیاد پر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 75 فیصد اگنی ویروں کی مدت ملازمت میں مزید 2 سال کی توسیع کی جائے گی۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے واضح کیا کہ ان 2 سال کے بعد تمام اگنی ویروں کو مستقل ملازمت میں شامل ہونے کا موقع دیا جائے گا۔ یہ موقع ان کی رضامندی اور فوج کے جائزے دونوں پر منحصر ہوگا۔
موجودہ نظام میں 4 سال بعد صرف 25 اگنی ویروں کو مستقل کیڈر میں رکھا جاتا تھا جبکہ باقی 75 فیصد سروس فنڈ لے کر باہر ہو جاتے تھے۔ اب ان 75 فیصد اگنی ویروں کو مزید 2 سال کی مدت ملازمت کا موقع ملے گا۔ اس توسیعی مدت میں وہ اپنی خدمات جاری رکھیں گے اور تجربہ حاصل کریں گے۔ 2 سال مکمل ہونے کے بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ جو اگنی ویر تیار ہوں گے اور جن کی کارکردگی تسلی بخش پائی جائے گی انہیں باقاعدہ دفاعی فورس کا حصہ بننے کا موقع ملے گا۔ یہ نظام تربیت یافتہ جوانوں کو باہر کرنے کے بجائے انہیں مزید وقت دے کر فوج کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد کرے گا۔
واضح رہے کہ اگنی پتھ منصوبہ شروع سے ہی نوجوانوں کو فوج سے جوڑنے کا نیا ذریعہ بنا تھا، لیکن 4 سال بعد زیادہ تر کے باہر ہونے کی وجہ سے تجربہ کی کمی اور مستقبل کی فکر کے سوال اٹھتے رہے۔ کابینہ کے اس فیصلے سے دونوں فریق کو فائدہ ہوگا۔ فوج کو تربیہ یافتہ اور تجربہ کار جوان ملتے رہیں گے، جبکہ اگنی ویروں کو اضافی 2 سال کی مدت ملازمت، تنخواہ اور مستقل ملازمت میں آنے کا دوسرا موقع ملے گا۔
سی ڈی ایس کے بیان سے واضح ہے کہ اگنی پتھ منصوبہ میں زمینی حقیقت کی بنیاد پر مسلسل اصلاح کیا جا رہا ہے۔ مثبت فیڈ بیک نے اس تبدیلی کا راستہ کھولا ہے۔ یہ فیصلہ اگنی پتھ منصوبہ کو مزید عملی اور پرکشش بناتا ہے۔ نوجوانوں میں منصوبہ کے تئیں بھروسہ بڑھے گا کیونکہ اب صرف ایک بار کا موقع نہیں بلکہ توسیع اور دوبارہ انتخاب کا التزام ہے۔ دفاعی فورسز کی تیاریوں میں تسلسل برقرار رہے گا۔
ماہرین کا خیال ہے کہ کارکردگی پر مبنی جائزے سے معیار بھی برقرار رہے گا۔ آنے والے دنوں میں توسیعی مدت کے قوانین، تنخواہ اور جائزہ عمل کی تفصیلی معلومات جاری ہونے کی امید ہے۔ مجموعی طور پر یہ قدم ’آتم نربھر‘ (خود کفیل) اور مضبوط مسلح افواج کی سمت میں مثبت پیش رفت ہے جو نوجوانوں کی صلاحیتوں کے بہتر استعمال کو یقینی بنائے گا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔