قومی خبریں

اگنی ویر بھرتی امتحان کے لیے سیمپل پیپر آن لائن دستیاب

کرنل سنجیو کمار تیاگی نے کہا کہ اگنی ویر بھرتی امتحان کے لیے 15 مارچ تک آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ آن لائن امتحان 17 اپریل سے 30 اپریل تک ملک بھر کے 176 مراکز پر منعقد کیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>اگنی ویر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اگنی ویر، تصویر آئی اے این ایس

 

ہمیرپور (ہماچل پردیش): فوج میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواروں کی سہولت کے لیے فوج نے اگنی ویر بھرتی امتحان کی تیاری کے لیے سیمپل پیپر آن لائن دستیاب کرایا ہے۔ ہمیر پور میں آرمی ریکروٹمنٹ آفس کے ڈائریکٹر کرنل سنجیو کمار تیاگی نے اتوار کو کہا کہ اگنی ویر بھرتی امتحان کے لیے 15 مارچ تک آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ آن لائن امتحان 17 اپریل سے 30 اپریل تک ملک بھر کے 176 مراکز پر منعقد کیا جائے گا۔

Published: undefined

سنجیو کمار تیاگی نے کہا کہ امیدواروں کی سہولت کے لیے ویب سائٹ پر خصوصی لنکس دستیاب کرائے گئے ہیں جس میں درخواست کے عمل کے بارے میں ویڈیوز کے ذریعے معلومات دی گئی ہیں۔ نیز امتحان کی آن لائن تیاری کے لیے سیمپل پیپر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔ امیدوار گھر بیٹھے ان سیمپل پیپرز کے ذریعے امتحان کی تیاری کر سکتے ہیں۔ فوجی اہلکار نے بتایا کہ درخواستوں اور دیگر طریقہ کار سے متعلق معلومات کے لیے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined