قومی خبریں

یوپی: پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی سمیت 17 مقامات پر ’اگنی پتھ‘ کی مخالفت

مسلح افواج میں بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جمعہ کو پورے یوپی میں مزید تیز ہو گیا، اس دوران مظاہرین نے علی گڑھ میں جٹاری پولیس اسٹیشن کی عمارت اور ایک پولیس گاڑی میں آگ لگا دی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مسلح افواج میں بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جمعہ کو پورے یوپی میں مزید تیز ہو گیا، اس دوران مظاہرین نے علی گڑھ میں جٹاری پولیس اسٹیشن کی عمارت اور ایک پولیس گاڑی میں آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقہ وارانسی، فیروز آباد، امیٹھی، بلیا، متھرا، آگرہ اور کئی دیگر علاقوں سمیت ریاست بھرکے 17 مقامات سے احتجاجی مظاہرے کی خبر ملی ہے۔

Published: undefined

مظاہرین نوجوانوں نے بلیا، فیروز آباد اور وارانسی مین ایک خالی ٹرین کے ڈبے کو نذر آتش کر دیا اور کچھ دیگر ٹرینوں میں توڑ پھوڑ کی۔ نوئیڈا کے پاس آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے اور یمنا ایکسپریس وے پر بھی مظاہرے کی خبریں ہیں۔ آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر پتھراؤ میں چار بسوں کو نقصان پہنچا۔ بلیا-وارانسی میمو اور بلیا-شاہ گنج ٹرینوں میں توڑ پھوڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

Published: undefined

اتر پردیش پولیس کے اے ڈی جی نظامِ قانون پرشانت کمار نے کہا کہ متھرا میں ابھی بھی کچھ جگہوں پر اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مظاہرہ جاری ہے۔ سینئر افسران موقع پر موجود ہیں اور سبھی طلبا اور امیدواروں کو پرسکون کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں کچھ خفیہ اطلاعات بھی ملی ہیں کہ کچھ تنظیمیں اسے مزید بھڑکا رہی ہیں۔‘‘ علی گڑھ میں مظاہرین نے ٹپل کے پاس روڈویز بس کے ٹائر میں آگ لگا دی۔ اس کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی کچھ واقعات ہوئے ہجاں پولیس نے موقع پر ہی لوگوں کو سمجھا بجھا کر خاموش کرایا۔ اے ڈی جی نے کہا کہ پوری ریاست میں سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined