شیئر مارکیٹ، فائل تصویر یو این آئی
نئی دہلی: رواں ہفتہ کے آخری کاروباری دن شیئر بازار میں رونق دیکھنے کو ملی۔ گزشتہ کچھ دنوں سے شیئر مارکیٹ میں کئی مواقع پر تباہی جیسے حالات دیکھنے کو ملے تھے، لیکن آج صبح پری-اوپن سے ہی بازار میں مثبت ماحول دیکھنے کو ملا۔ 11 اپریل کو بی ایس این سنسیکس 1310 پوائنٹس اچھل کر 75157 پر کلوز ہوا۔ نفٹی میں بھی خریداری کا ماحول دیکھنے کو ملا اور یہ 429 پوائنٹس چڑھ کر 22828 پر بند ہوا۔
Published: undefined
امریکی صدر ٹرمپ کے ذریعہ ٹیرف میں 90 دنوں کی نرمی دیے جانے کی خبر کے سبب آج ہندوستانی شیئر بازار میں یہ رونق دیکھنے کو ملی۔ حالانکہ غیر ملکی شیئر مارکیٹ، مثلاً امریکی شیئر بازار اور ایشیائی شیئر بازار میں زبردست بکوالی دیکھنے کو ملی تھی۔ ایسا کہا جا سکتا ہے کہ غیر ملکی شیئر بازاروں کا اثر ہندوستانی شیئر بازار پر دیکھنے کو نہیں ملا۔
Published: undefined
بی ایس ای سنسیکس میں 11 اپریل کو گریویٹا، اینوکس گرین، آریون پرو، سرڈاین اور سیرما ٹاپ گینرس بنے، جبکہ متھوٹ فائنانس، آئی سی آئی سی جی آئی، وکرانگی، جیوتی لیب اور ایس ایف ایل ٹاپ لوزرس کی فہرست میں شامل ہوئے۔ نفٹی کی بات کریں تو تریجہارا، کیملن فائن، گولڈیام، بنانی انڈ، گریویٹا ٹاپ گینرس میں شامل ہوئے اور راج ٹی وی، آرچیسپ، آر وی ایچ ایل، متھوٹ فائنانس، کیسورا مائنڈ ٹاپ لوزرس کی فہرست میں رہے۔
Published: undefined
آج صبح سے ہی شیئر بازار میں ریکوری کا ماحول بنتا ہوا نظر آیا۔ این ایس ای نفٹی کے تقریباً سبھی سیکٹر میں خریداری رہی ہے۔ نفٹی کے میٹل سیکٹر سب سے آگے رہے۔ اس میں مارکیٹ کلوز ہوتے ہوتے 4.9 فیصد کا اچھال دیکھا گیا۔ اس کے ساتھ ہی فارما، آٹو اور فائنانشیل سروس کے سیکٹر تقریباً 2 فیصد کی سبقت کے ساتھ بند ہوئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined