قومی خبریں

سچن کے بعد انل امبانی، جیکی شروف اور نیرا راڈیا سمیت متعدد دافراد کے نام پنڈورا پیپرز میں شامل!

تحقیقاتی صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورٹیم (آئی سی جے آئی) میں بی بی سی اور دی گارجین کے علاوہ ہندوستان کے انڈین ایکسپریس سمیت دنیا بھر کے 150 سے زائد میڈیا گروپ شامل ہیں۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

نئی دہلی: بین الاقوامی کنسورٹیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) کے پنڈورا پیپرز کے انکشافات نے کھلبلی پیدا کر دی ہے۔ پنڈورا پیپرز لیکس میں ہندوستانی کرکٹ میں ماسٹر بلاسٹر کے نام سے مشہور سچن تندولکر کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ آج تک پر شائع رپورٹ کے مطابق، اب کئی ہندوستانیوں بشمول انل امبانی، ونود اڈانی، جیکی شروف، کرن مجومدرا شا، نیرا راڈیا اور ستیش شرما کے نام منظر عام پر آئے ہیں۔

Published: undefined

تحقیقاتی صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورٹیم (آئی سی جے آئی) میں بی بی سی اور دی گارجین کے علاوہ ہندوستان کے انڈین ایکسپریس سمیت دنیا بھر کے 150 سے زائد میڈیا گروپ شامل ہیں۔ آئی سی آئی جے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے 1.19 کروڑ سے زائد خفیہ فائلیں حاصل ہوئی ہیں، جس میں امیروں کے خفیہ لین دین کو بے نقاب کیا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق پنڈورا پیپرز کی فہرست میں بائیوکون کی سربراہ کرن مجومدار شا کے شوہر جان شا کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ اس پر کرن نے کہا کہ ان کے شوہر کے غیر ملکی ٹرسٹ کو غلط طریقے سے شامل کیا گیا ہے۔ انہون نے کہا کہ ان کے شوہر کا ٹرسٹ حقیقی اور درست ہے۔

Published: undefined

پنڈورا پیپرز کی فہرست میں بائیوکون سربراہ کے شوہر کا نام شامل ہونے پر کرن مجومدار شا نے واضح کیا، "میرے شوہر کے غیرملکی ٹرسٹ کا نام غلط طریقے سے شامل کیا جا رہا ہے، جو کہ ایک حقیقی اور درست ہے، جس کا انتظام ایک آزاد ٹرسٹی کرتا ہے۔ کسی بھی ہندوستانی کے پاس اس ٹرسٹ کی کلید نہیں ہے، جیسا کہ الزام لگایا گیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ پنڈورا پیپرز لیک میں تقریباً 380 ہندوستانیوں کے نام شامل ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ اس میں سچن تندولکر کا نام بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے تندولکر کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کی سرمایہ کاری جائز ہے اور ٹیکس افسران کو اس کا علم ہے۔ اس کے ساتھ ہی انل امبانی اور کرن مجومدار شا کو بھی غیر اعلانیہ غیر ملکی اثاثے رکھنے کے الزام میں اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ مفرور ہیرا تاجر نیرو مودی کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔

Published: undefined

پنڈورا پیپرز کے سامنے آنے کے بعد 91 ممالک میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اس فہرست میں دنیا بھر کے سیاستدانوں اور مشہور شخصیات پر دوسرے ممالک میں خفیہ طریقہ سے دولت کمانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ آئی سی آئی جے کا دعویٰ ہے کہ اسے 1.19 کروڑ سے زائد خفیہ فائلیں ملی ہیں، جس نے امیروں کے خفیہ لین دین کو بے نقاب کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined