قومی خبریں

راہل گاندھی کے بعد کانگریس کے کئی لیڈران کے ٹوئٹر اکاؤنٹ لاک، ’دلتوں کی آواز اٹھانے پر ایسا کیا گیا‘

اجے ماکن اور سرجے والا سمیت کانگریس کے کئی سینئر لیڈران کے اکاؤنٹ لاک کر دئے گئے ہیں، اس پر پارٹی کا کہنا ہے کہ دلتوں کی آواز اٹھانے کی وجہ سے ایسا کیا گیا

راہل، سرجے والا، ماکن
راہل، سرجے والا، ماکن 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے بعد اب کانگریس کے کئی دیگر قدآور لیڈران کا ٹوئٹر اکاؤنٹ لاک کر دیا گیا ہے۔ پارٹی کا الزام ہے کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اجے ماکن، کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا، لوک سبھا میں پارٹی کے وہپ منیکم ٹیگور، آسام کانگریس کے صدر جتیندر سنگھ اور مہیلا کانگریس کی صدر سشمتا دیو کے اکاونٹ لاک کئے گئے ہیں۔

Published: 12 Aug 2021, 9:20 AM IST

کانگریس کے سینئر لیڈر اجے ماکن نے کہا کہ ٹوئٹر نے میرا بھی اکاؤنٹ لاک کر دیا ہے، کیونکہ مین نے بھی خاتون اور دلت استحصال کےک خلاف راہل گاندھی کی حمایت کی تھی۔ جلد ہی حقیقی اچھے دن آئیں گے اور آپ (ٹوئٹ) ڈریں گے نہیں۔ یہ میری پیشن گوئی ہے۔‘‘

Published: 12 Aug 2021, 9:20 AM IST

کانگریس کے میڈیا سیل کے انچارج پرنو جھا نے اس پر طنز کیا کہ لارڈ نریندر مودی، جیک اور ٹوئٹر نے رندیپ سرجے والا، اجے ماکن اور سشمتا دیو کا ٹوئٹر اکاؤنٹ لاک کر دیا ہے۔ کانگریس نے اپنا احتجاج درج کرایا ہے۔ سبھی کے ساتھ ناانصافی کے خلاف لڑائی جاری رہے گی

Published: 12 Aug 2021, 9:20 AM IST

کانگریس کا الزام ہے کہ ٹوئٹر نے حکومت کے دباؤ میں کانگریس کے لیڈرا راہل گاندھی کے اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی کی ہے۔ راہل گاندھی گزشتہ ہفتہ ریپ کے بعد قتل کی گئی 9 سالہ بچی کے اہل خانہ سے ملے تھے اور انہوں نے اس ملاقات کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔

Published: 12 Aug 2021, 9:20 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Aug 2021, 9:20 AM IST