کانشی رام، تصویر بشکریہ @RahulGandhi
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کے بعد اب سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے بانی کانشی رام کو ’بھارت رتن‘ سے نوازنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’کانشی رام اور سماجوادی پارٹی نے ایک وقت میں مل کر ملک کو نئی سمت دی تھی۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آپ کو یاد ہوگا کہ اس وقت نیتا جی (ملائم سنگھ یادو) اور بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر کانشی رام جی نے مل کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا مقابلہ کیا تھا اور اسے شکست دی تھی۔ اس کے بعد سے ہی بی جے پی اپنے ہر پروگرام میں بابا صاحب امبیڈکر کی تصویر لے کر آئی۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’جو لوگ کانشی رام جی کے راستے پر چلتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ کانشی رام جی کو بھارت رتن سے نوازا جائے۔ ہم بھی اس مطالبے کی حمایت کر رہے ہیں۔‘‘ اکھلیش یادو سے قبل کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتوار (15 مارچ) کو وزیر اعظم نریند مودی کو خط لکھ کر کانشی رام کو ’بھارت رتن‘ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر خط کی کاپی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’ہندوستانی حکومت سے سماجی انصاف کے عظیم علمبردار اور بہوجن شعور کے رہنما کانشی رام جی کو بھارت رتن سے نوازنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔‘‘ کانگریس رہنما نے اپنی پوسٹ میں پی ایم او کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’’یہ اعلیٰ ترین قومی اعزاز کانشی رام جی کے ساتھ ساتھ اس پوری تحریک کو ایک خراج عقیدت ہوگا جس نے کروڑوں بہوجنوں کو ان کے حقوق، حصہ داری اور خودداری کی راہ دکھائی۔ اس مطالبے کو لے کر پی ایم او انڈیا کو میرا خط۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ کانشی رام کو بنیادی طور پر دلت اور بہوجن سیاست کے نقیب، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے بانی اور دلت، پسماندہ اور اقلیتی برادریوں کو سیاسی طاقت فراہم کرنے والے ایک عظیم رہنما کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی وہ ایک ایسی ممتاز شخصیت مانے جاتے ہیں جنہوں نے ہندوستان میں دلت سیاست کو ایک نئی سمت دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب