قومی خبریں

ہند-پاک کشیدگی میں اضافہ، شوٹنگ ورلڈ کپ سے آئی اے ایف شوٹرس واپس بلائے گئے

شوٹنگ ورلڈ کپ میں شامل انڈین ائیر فورس شوٹرس میں سے ایک روی کا کہنا ہے کہ ’’میں اور دیپک گراؤنڈ اسٹاف کے ممبر ہیں۔ میں پائلٹ نہیں ہوں، لیکن ضرورت ہوتی ہے تو میں ’وار فرنٹ‘ پر جاؤں گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پلوامہ حملہ کے بعد ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ جیش محمد کے ٹھکانوں پر حملہ کرنا اور پھر بدھ کی صبح پاکستانی فضائیہ کا ہندوستانی علاقوں میں گولہ باری کرنا حالات کو مزید کشیدگی کی جانب لے جا رہا ہے۔ اس کشیدگی کے درمیان انڈین ائیر فورس (آئی اے ایف) نے دہلی میں منعقد آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم میں شامل اپنے شوٹرس کو واپس بلا لیا ہے۔ رائفل شوٹرس روی کمار اور دیپک کمار کو بدھ کی دوپہر رپورٹ کرنے کے لیے بھی کہا گیا۔

اس سلسلے میں قومی راجدھانی واقع ’کرنی سنگھ شوٹنگ رینج‘ میں روی کمار نے آج صبح کہا کہ ’’مجھے جانکاری ملی ہے کہ میرے باس نے مجھے دو بجے واپس بلایا ہے۔ وہ موجودہ حالات کے مطابق مجھے ہدایت دیں گے۔‘‘ 29 سالہ روی نے اس تعلق سے مزید کہا کہ ’’آئی اے ایف کے میرے سبھی ساتھی پہلے سے ڈیوٹی پر ہیں صرف میں ار دیپک باہر ہیں۔ ائیر فورس الرٹ پر ہے۔ ابھی ہدایت بس اتنی دی گئی ہے کہ واپس آنا ہے، پروٹوکول کے تحت ایسی حالت میں جب ہم ڈیوٹی پر نہیں ہوتے تب بھی احکام پر عمل ہونا ہوتا ہے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ روی اور دیپک انڈین ائیر فورس میں گراؤنڈ اسٹاف ہیں۔ روی کا کہنا ہے کہ ’’میں اور دیپک گراؤنڈ اسٹاف کے رکن ہیں۔ میں پائلٹ نہیں ہوں، لیکن اگر ضرورت ہوتی ہے تو میں ’وار فرنٹ‘ پر جاؤں گا۔ شوٹنگ دوسرے نمبر پر ہے۔ ملک کو جب بھی ہماری ضرورت پڑے گی، ہم جائیں گے۔‘‘ واضح رہے کہ دونوں ہی انڈین شوٹرس نے 10 میٹر ائیر رائفل کے مرد اور ڈبلس میں حصہ لیا، لیکن فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined