قومی خبریں

اب مظفر نگر میں کانوڑیوں کا کار پر حملہ، بچوں پر بھی رحم نہیں کیا..

مظفرنگر کی جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اس میں کانوڑیوں کا گروہ کار میں توڑ پھوڑ کرتے اور اندر رکھا ہوا سامان اٹھا کر پھینکتے نظر آ رہا ہے۔

کئی شہروں سے کانوڑیوں کی توڑ پھوڑ کی خبریں منظر عام پر آ چکی ہیں  
کئی شہروں سے کانوڑیوں کی توڑ پھوڑ کی خبریں منظر عام پر آ چکی ہیں   

ویسے تو کل پوجا کے بعد کانوڑیوں کا جو زور تھا وہ تقریبا ختم ہو گیا ہے لیکن کانوڑ یاترا کے آخری تین دنوں میں جو کانوڑیوں نے ہنگامہ مچایا ہے اس نے سب کو پریشان کر دیا۔ پہلے دہلی پھر بلند شہر اور اب مظفرنگر سے کانوڑیوں کے ہنگامہ اور توڑپھوڑ کرنے کی خبر منظر عام پر آئی ہیں۔ مظفرنگر میں کانوڑیوں کی طرف سے کی گئی غنڈہ گردی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز بلند شہر کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں کانوڑئے پولس اہلکاروں تک کو نہیں بخش رہے تھے۔ اس سے پہلے دہلی کے موتی نگر میں کانوڑیوں کی طرف سے ایک کار کو نشانہ بنایا گیا تھا، بتایا جا رہا ہے ہے کہ موتی نگر معاملہ کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزم کا ماضی یہ ہے کہ وہ پہلے بھی چوری کے معاملے میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Published: 10 Aug 2018, 11:31 AM IST

مظفرنگر کی جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اس میں 15 سے 20 کانوڑیوں کا ایک گروہ غنڈہ گردیاور توڑ پھوڑ کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ کانوڑئے شیشہ توڑ رہے ہیں اور کار کے اندر رکھا ہوا سامان اٹھا رہے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق موقع پر موجود لوگوں نے کہا کہ جس وقت یہ واقعہ ہوا کار کے اندر تین بچے موجود تھے ۔ توڑپھوڑ کرتے دیکھ کر وہ بچے بری طرح خوفزدہ ہو گئے اور رونے لگے لیکن کانوڑیوں کوان پر بھی رحم نہیں آیا۔

Published: 10 Aug 2018, 11:31 AM IST

مظفرنگر کے بھگت سنگھ روڈ سے گزر رہے انکور جین نامی چشمدید نے بتایا کہ کار میں دو افراد اور تین بچے موجود تھے۔ کار ایک کانوڑئے سے ذرا سی چھو گئی تھی۔ کچھ ہی منٹوں میں کانوڑیوں کا ہجوم وہاں امنڈ پڑا۔ اس کے بعد تقریباً 20 کانوڑیوں نے ڈرائیور کو زد و کوب کرنا اور کار میں توڑ پھوڑ کرنا شروع کر دیا ۔

واقعہ کے بعد سٹی پولس اسٹیشن کے ایس او انل کپرون نے بتایا کہ ’’پولس کی ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچی تھی لیکن اس وقت کار وہاں موجود نہیں تھی اور کانوڑئے بھی غائب ہو چکے تھے۔ ‘‘

Published: 10 Aug 2018, 11:31 AM IST

پولس کے مطابق ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ کار کا رجسٹریشن نمبر ہریانہ کا تھا۔ اس معاملہ میں کسی بھی فریق کی جانب سے پولس میں شکایت نہیں دی گئی ہے۔ موقع پر موجود ایک شخص نے واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جو وائرل ہو گئی۔

Published: 10 Aug 2018, 11:31 AM IST

اس سے قبل بلند شہر میں بھی کانوڑیوں کے حملہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اس میں کانوڑئے پولس جیپ میں توڑپھوڑ کر رہے ہیں اورپولس اہلکاروں کو بھی نہیں بخش رہے۔ اس معاملہ میں 8 کانوڑیوں اور 50 نامعلوم افراد کے خلاف تشدد بھڑکانے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Published: 10 Aug 2018, 11:31 AM IST

Published: 10 Aug 2018, 11:31 AM IST

دہلی کے موتی نگر سے بھی کچھ اسی طرح کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، 7 جولائی کی شام دہلی کے موتی نگر میں کچھ کانوڑیوں نے بیچ سڑک پر غنڈہ گردی کرتے ہوئے ایک کار میں توڑ پھوڑ کی اور اسے پلٹ دیا ۔ پولس کے مطابق کانوڑیئے کو ایک کار معمولی طور پر چھو گئی۔ بس اسی بات کو لے کر وہ اتنا آگ بگولہ ہو گئے کہ پولس کی موجودگی میں سڑک پر ہنگامہ کرنے گلے۔

Published: 10 Aug 2018, 11:31 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Aug 2018, 11:31 AM IST