قومی خبریں

امید ہے کہ حکومت شورش زدہ افغانستان سے تمام ہندوستانیوں کو بحفاظت واپس لائے گی: کانگریس

سرجے والا کا رد عمل افغانستان کی مقامی میڈیا کے ذریعہ یہ خبر رپورٹ کئے جانے کے فوراً بعد سامنے آیا ہے کہ طالبان نے ہفتہ کے روز کابل ہوائی اڈے سے 150 سے زیادہ افراد کو اغوا کر لیا ہے

آر ایس سرجے والا / آئی اے این ایس
آر ایس سرجے والا / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: متعدد ہندوستانیوں سمیت 150 افراد کو طالبان کی جانب سے اغوا کئے جانے کی خبر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے افغانستان کی صورت حال کو خطرناک قرار دیا ہے۔ پارٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ نریندر مودی حکومت اس بحران پر توجہ دے گی اور تمام ہندوستانی شہریوں کو بحفاظت واپس لانے کے لئے حتمی کارروائی کرے گی۔

Published: undefined

ایک ٹوئٹ میں کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ یہ بے حد پریشان کن اور تشویش ناک بات ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس نے مودی حکومت سے تمام ہندوستانیوں کو نکالنے اور اپنی ذمہ داری سے قدم پیچھے نہیں کھینچنے کی اپیل کی ہے۔ امید ہے کہ مودی حکومت اب اس پر توجہ دے گی اور ہمارے تمام شہریوں کو بحفاظت واپس لائے گی۔

Published: undefined

سرجے والا کا رد عمل افغانستان کی مقامی میڈیا کے ذریعہ یہ خبر رپورٹ کئے جانے کے فوراً بعد سامنے آیا ہے کہ طالبان نے ہفتہ کے روز کابل ہوائی اڈے سے 150 سے زیادہ افراد کو اغوا کر لیا ہے، جن میں بیشتر ہندوستانی شامل ہیں۔ تاہم، طالبان کے ایک عہدیدار نے غیر ملکی افراد کے اغوا کی تردید کی ہے۔

Published: undefined

طالبان کے ترجمان احمد اللہ واسیک نے کہا، کابل ایئر پورٹ سے غیرملکی افراد کو اغوا کئے جانے کی خبر محض افواہ ہے۔ طالبان کے نمائندگان تمام غیر ملکی شہریوں کو ہوائی اڈے تک پہنچنے میں مدد کر رہے ہیں۔ ہم تمام غیرملکیوں کو ہوائی اڈے تک پہنچنے کے لئے محفوظ راستہ فراہم کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ طالبان نے گزشتہ اتوار کے روز افغانستان کے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا اور اب وہ وہاں حکومت سازی کی کوشش کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined