قومی خبریں

افغانستان پر سلامتی اجلاس: اجیت ڈووال کی صدارت میں 8 ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کی شرکت متوقع

اس اجلاس میں ہندستان، ایران اور روس سمیت 8 ممالک کے قومی سلامتی مشیر یا ان کے ہم منصب شرکت کریں گے۔ پاکستان اور چین نے خود کو اس اجلاس سے علیحدہ رکھا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ’افغانستان کے حوالہ سے دہلی علاقائی سلامتی مذاکرات‘ کا انعقاد بدھ کے روز کیا جا رہا ہے۔ اس اجلاس میں ہندستان، ایران اور روس سمیت 8 ممالک کے قومی سلامتی مشیر یا ان کے ہم منصب شرکت کریں گے۔ پاکستان اور چین نے خود کو اس اجلاس سے علیحدہ رکھا ہے۔ سرکاری معلومات کے مطابق اس میٹنگ کی صدارت ہندستان کے قومی سیکورٹی کے مشیر اجیت ڈووال کریں گے۔

Published: undefined

دہلی علاقائی سلامتی مذاکرات میں ایران، قزاکستان، کرغز جمہوریہ، روس، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے قومی سلامتی کے مشیر یا سلامتی کونسل کے سکریٹری شامل ہوں گے۔ اجلاس میں افغانستان کے حالیہ واقعات سے پیدا شدہ علاقائی سطح کے سیکورٹی سے متعلق حالات کا جائزہ لیا جائے گا اور سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور افغانستان میں امن، سیکورٹی اور استحکام کی خواہش کی حمایت کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

Published: undefined

ہندستان کے افغانستان کے لوگوں کے ساتھ بہت ہی دوستانہ اور مضبوط تعلقات رہے ہیں اور ہندستان نے افغانستان کے سامنے سلامتی اور انسانی چیلنجز کے حل کیلئے ایک مربوط بین الاقوامی اقدام کی اپیل کی ہے۔یہ میٹنگ اسی سمیت میں ایک مثبت پہل ہے۔ اس سے پہلے افغانستان پر علاقائی سیکورٹی مذاکرات کے دو ایڈیشن 2018اور 2019میں ایران میں منعقد کئے جاچکے ہیں۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق اس میں پاکستان اور چین کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن انہوں نے اس میں شرکت نہیں کرنے کا فیصلہ کیا۔ یا تو پاکستان افغانستان کے واقعات پر دیگرممالک کی سیکورٹی تشویشات کو شینئر نہیں کرتا ہے یا پھر اس کے خیالات دیگر ممالک کے خیالات سے مختلف ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined