قومی خبریں

سنجے راؤت کے خلاف ای ڈی کی کارروائی بدلے کے جذبہ سے متاثر: پرینکا گاندھی

مہاراشٹر میں شیوسینا لیڈر سنجے راؤت سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ اور ان پر ہو رہی کارروائی سے متعلق پرینکا گاندھی نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے بدلے کے جذبہ سے متاثر قرار دیا۔

پرینکا گاندھی، تصویر ویپن
پرینکا گاندھی، تصویر ویپن 

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے مہاراشٹر میں شیوسینا لیڈر سنجے راؤت سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ اور ان پر ہو رہی کارروائی کے پیش نظر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے بدلے کے جذبہ سے متاثر قرار دیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے ذریعہ راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت جی کے خلاف بدلے اور دشمنی کے جذبہ سے متاثر کارروائی ہو رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔ بی جے پی اپنی جمہوریت مخالف سیاست کے خلاف کھڑی آوازوں کو دبانے کے لیے ہر ہتھکنڈہ اختیار کر رہی ہے۔ لیکن جمہوریت میں جھوٹ اور استحصال کی لاٹھی زیادہ دن نہیں ٹکے گی۔

Published: undefined

دراصل ای ڈی نے پاترا چال گھوٹالہ معاملہ میں پوچھ تاچھ کے لیے راؤت کو اپنے جنوب ممبئی دفتر میں بلایا تھا۔ یہ معاملہ سنجے راؤت کے ایک قریبی پروین راؤت سے سیدھے جڑا ہوا ہے۔ پروین راؤت ایک انفراسٹرکچر گرو آشیش کنسٹرکشن میں ڈائریکٹر رہا ہے۔ یہ کمپنی ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ انفراسٹرکچر لمیٹڈ (ایچ ڈی آئی ایل) کی ہی ایک شاخ مانی جاتی ہے۔ ای ڈی کے مطابق ایچ ڈی آئی ایل سے پروین راؤت کے اکاؤنٹ میں تقریباً 100 کروڑ روپے بھیجے گئے تھے۔ پھر پروین کے اکاؤنٹ سے الگ الگ رقم اس کے کچھ ساتھیوں، رشتہ داروں اور کمرشیل فرموں کو بھیجی گئیں۔ ای ڈی 4300 کروڑ کے پی ایم سی بینک گھوٹالے کی بھی جانچ کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • لوک سبھا انتخاب غیر جانبداری کے ساتھ ہوا اور ای وی ایم بھی ٹھیک رہا تو کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی: مایاوتی