قومی خبریں

یو پی میں انسانیت شرمسار، 40 سے 50 ہزار روپے فی یونٹ فروخت ہو رہا پلازمہ

کورونا وبا بڑھنے کے ساتھ ہی حیات بخش دوائیوں کی کالابازاری کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ اب مریضوں کو چڑھائے جانے والے پلازمہ کی بھی کالابازاری شروع ہو گئی ہے۔

علامتی تصویر، آئی اے این ایس
علامتی تصویر، آئی اے این ایس 

اتر پردیش میں کورونا انفیکشن کے زبردست پھیلاؤ کے درمیان کئی منفی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ کورونا وبا کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ حیات بخش دوائیوں کی کالابازاری کے معاملے بھی لگاتار سامنے آ رہے ہیں۔ اب ایسی خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں جس میں بتایا جا رہا ہے کہ مریضوں کو چڑھنے والے پلازمہ کی کالابازاری شروع ہو چکی ہے۔ گوتم بدھ نگر پولس نے پلازمہ کی کالابازاری کرنے والے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

پولیس محکمہ کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق تھانہ بیٹا 2 پولیس اور کرائم برانچ ٹیم نے مشترکہ طور پر وبا کے دوران پلازمہ کی کالابازاری کرنے والے دو ملزمین کو الفا کمرشیل سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کے پاس سے ایک یونٹ پلازمہ، ایک سیمپل بلڈ، 35 ہزار نقدی اور گاڑی و موبائل فون برآمد کیے ہیں۔

Published: undefined

دراصل پولیس کے مطابق ملزمین نے بتایا کہ وہ موبائل فون کے ذریعہ اسپتال میں ایڈمٹ مریضوں کے اہل خانہ کو 40 سے 50 ہزار روپے فی یونٹ پلازمہ فروخت کرتے تھے اور اس آفت کے دور میں ناجائز کمائی کر رہے تھے۔ فی الحال پولس نے ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے اور پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ پوچھ تاچھ کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined