
ایئر انڈیا، تصویر آئی اے این ایس
دہلی ایئرپورٹ پر جمعرات کو ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا کے مسافر طیارہ کے انجن میں ایک بیگیج کنٹینر پھنس گیا۔ اس کے بعد ایئر انڈیا کے طیارہ کا انجن خراب ہو گیا۔ ایئر انڈیا کے اے-350 ایئرکرافٹ کے انجن میں کنٹینر ٹکرایا تھا، جس سے انجن کو نقصان پہنچا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کےس اتھ وائرل ہو رہی ہے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاع کے مطابق ایئر انڈیا کی نیویارک جانے والی اے-350 فلائٹ نے پرواز تو بھری، لیکن ایران کا ہوائی علاقہ بند ہونے کے سبب اسے نصف راستہ سے واپس دہلی لوٹنا پڑا۔ جب طیارہ دہلی میں لینڈنگ کے بعد شدید کہرے کے درمیان رَنوے پر چل رہا تھا، تبھی ایک گراؤنڈ کنٹینر اس کے داہنے انجن سے ٹکرا گیا۔ حالانکہ طیارہ محفوظ طریقے سے لینڈ کر چکا تھا اور سبھی مسافر محفوظ ہیں۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ طیارہ کو جانچ کے لیے گراؤنڈیڈ کر دیا گیا ہے۔ ایئر انڈیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ فی الحال پوری جانچ اور ضروری مرمت کے لیے گراؤنڈیڈ ہے، جس سے اے-350 روٹ پر کچھ ممکنہ رخنات پیدا ہو سکتے ہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ ایران نے اپنا ہوائی علاقہ بند کر دیا تھا، جس کے سبب طیارہ کو واپس دہلی آنا پڑا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ہوئی پریشانی کے لیے افسوس ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ایئر انڈیا نے ایرانی ایئر اسپیس بند ہونے کے سبب جمعرات کو امریکہ کے لیے کم از کم 3 پروازیں منسوخ کر دیں۔ دہلی سے نیویارک اور نیوارک کے لیے 2۔ اس کے علاوہ ممبئی سے نیویارک کے لیے ایک پرواز کو منسوخ کر دیا۔ کمپنی نے ’ایکس‘ پر پوسٹ جاری کر کہا کہ ایرانی ایئر اسپیس بند ہونے اور مسافروں کی سیکورٹی کو دیکھتے ہوئے کچھ پروازیں رَد کی جا رہی ہیں، جن کا راستہ بدلنا فی الحال ممکن نہیں ہے۔
Published: undefined