قومی خبریں

بہار: وزیر اعلیٰ رہائش کے تقریباً 7 درجن اسٹاف کورونا پازیٹو، پٹنہ کی حالت خستہ

ایک طرف پی ایم سی ایچ میں کووڈ-19 پازیٹو طبی اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 44 ہو گئی ہے، اور دوسری طرف پٹنہ ایمس کے اب تک 8 طبی اہلکار کورونا کی زد میں آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس 

بہار میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران کورونا کا قہر بہت تیزی کے ساتھ بڑھا ہے اور راجدھانی پٹنہ کی حالت دن بہ دن دگر گوں ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ طبی اہلکاروں کے کورونا کی زد میں آنے کی خبریں لگاتار سامنے آ رہی ہیں۔ اس درمیان ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ بہار وزیر اعلیٰ رہائش کے تقریباً 7 درجن افراد کورونا پازیٹو ہو گئے ہیں۔ ہندی نیوز پورٹل 'نیوز18' پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق اب تک وزیر اعلیٰ رہائش کے 80 سے زائد اسٹاف کورونا کی زد میں آ چکے ہیں۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ رہائش کے کینٹین میں تعینات ملازم سے لے کر سکریٹری کے ڈرائیور تک کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار بھی پازیٹو پائے گئے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ سکریٹری میں موجود ملازمین کا بھی سیمپل لیا گیا ہے تاکہ کورونا ٹیسٹ کے ذریعہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ اس کا پھیلاؤ کس حد تک ہوا ہے۔

Published: undefined

اس دوران پٹنہ واقع پی ایم سی ایچ (پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل) میں بھی طبی اہلکاروں کے پازیٹو ہونے کی خبریں لگاتار سامنے آ رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں میں بتایا گیا ہے کہ تین مزید ڈاکٹر کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں اور 2 نرس کے بھی پازیٹو ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ تازہ کورونا پازیٹو معاملوں کے ساتھ پی ایم سی ایچ میں کووڈ-19 پازیٹو طبی اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 44 ہو گئی ہے۔ دوسری طرف پٹنہ ایمس میں بھی گزشتہ دن ایک نرس کورونا پازیٹو ہو گئی ہے جب کہ 3 ڈاکٹر پازیٹو ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرائے گئے ہیں۔ پٹنہ ایمس کے اب تک 8 طبی اہلکار کورونا کی زد میں آ چکے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پٹنہ میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا پازیٹو معاملے بہت تیزی کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے 10 جولائی سے 16 جولائی تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ جمعرات سے جمعہ کے درمیان (24 گھنٹوں میں) سب سے زیادہ 385 کورونا انفیکشن کے معاملے سامنے آنے سے ایک افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سول سرجن ڈاکٹر راج کشور چودھری کا کہنا ہے کہ پٹنہ میں کورونا انفیکشن کی تعداد اب 1888 ہو گئی ہے ان میں سے 1180 افراد مختلف آئسولیشن سنٹر میں داخل ہیں۔ اب تک ضلع میں کورونا سے 17 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر

  • ,
  • رام مندر پر چلے گا بلڈوزر! پی ایم مودی کے اشتعال انگیز بیان سے کھڑگے ناراض، الیکشن کمیشن سے کیا کارروائی کا مطالبہ