قومی خبریں

کارپوریشن کی زمین پر قبضہ معاملہ میں دہلی بی جے پی صدر آدیش گپتا کے خلاف عآپ کا مظاہرہ

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر درگیش پاٹھک نے بتایا کہ بی جے پی دہلی کے ریاستی صدر آدیش گپتا نے کارپوریشن کے اسکول کی زمین پر ذاتی استعمال کے لیے قبضہ کیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) نے جمعہ کو دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر آدیش گپتا کے خلاف کارپوریشن کی زمین پر قبضہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ عآپ کے سینئر لیڈر درگیش پاٹھک نے بتایا کہ بی جے پی دہلی کے ریاستی صدر آدیش گپتا نے کارپوریشن کے اسکول کی زمین پر ذاتی استعمال کے لیے قبضہ کیا۔ انہوں نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر اس زمین پر اپنا دفتر بنایا۔ کتنی شرم کی بات ہے کہ وہ بچوں سے اسکول چھین کر اس پر غیر قانونی تعمیرات کر رہے ہیں۔

Published: undefined

دہلی ہائی کورٹ نے خود گپتا کے خلاف غیر قانونی تعمیرات کو لے کر نوٹس جاری کیا ہے لیکن انھوں نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ بی جے پی بہت باتیں کرتی ہے کہ یہ ایک صاف ستھری پارٹی ہے، لیکن ان کا اصل کردار کچھ اور ہے۔ اگر کوئی ان کے خلاف بولے تو یہ لوگ ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دیتے ہیں۔ آدیش گپتا ہائی کورٹ کے نوٹس کا جواب کیوں نہیں دیتے؟ انہیں جواب دینا پڑے گا۔

Published: undefined

عام آدمی پارٹی نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر گپتا کے خلاف غیر قانونی تعمیرات پر نعرے لگائے۔ اس دوران عام آدمی پارٹی نے ان سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آدیش گپتا نے دہلی کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے اس لیے انہیں اپنے صدر کے عہدے پر برقرار رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔

Published: undefined

احتجاج کے دوران جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن (ساؤتھ ایم سی ڈی) کے اپوزیشن لیڈر پریم چوہان نے بتایا کہ کارپوریشن پر بی جے پی کی حکومت ہے جس کے ریاستی صدر آدیش گپتا ہیں۔ چونکہ وہ بی جے پی کے کونسلر بھی ہیں اور ایم سی ڈی کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ بدعنوانی کو کیسے انجام دینا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined