قومی خبریں

کالا قانون واپس لو ،کسانوں کودہشت گرد کہنا بند کرو ،پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے خلاف نعرےبازی

بہرے کانوں کو سنانے کےلئے،تاناشاہ سرکار کو جگانےلئے پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے سامنے کسانوں کے حق میں ہنگامہ۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

کسانوں کی تحریک حکومت اور خاص طور سے وزیر اعظم کےلئےدرد سر بنتی جا رہی ہے۔ پورا ایک ماہ ہوگیا ہے کسانوں کو دہلی کی سرحدوں پر اپنےمطالبات کو لے کر ڈیرا ڈالے ہوئے ۔ کسانوں کا جہاں حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ تینوں نئے زرعی قوانین واپس لے لے وہیں حکومت ان قوانین کو واپس لینے کےحق میں نہیں ہے ۔ اس کولےکر دونوں فریق کے بیچ چھہ دور کی بات چیت بھی ہوئی ہےلیکن بے نتیجہ ثابت ہوئی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم جہاں یہ پیغام دینےکی کوشش کر رہےہیں کہ وہ کسانوں کےمفاد میں کام کر رہے ہیں اور اس کے لئے وہ ابھی تک دو ریاستوں کےکسان گروپوں سے اپنے دورہ کے دوران مل چکےہیں اور اتر پردیش کے کسانوں کو کل ہی وزیر اعظم کسان سممان ندھی کی دوسری قسط کی رقم دے چکے ہیں لیکن اس سب کے با وجود نہ تو کسان اپنا احتجاج واپس لینے کے موڈ میں نظر آ رہے ہیں اور نہ ہی حزب اختلاف کی پارٹیاں۔

Published: undefined

کل جب وزیر اعظم اور دیگر رہنما پنڈت مدن موہن مالویہ اور اٹل بہاری واجپئی کو خراج عقیدت پیش کرنے پارلیمنٹ پہنچے تو وہاں عام آدمی پارٹی کےرکن پارلیمنٹ سنجےسنگھ اور بھگونت سنگھ مان نےوزیراعظم کے خلاف اور کسانوں کےحق میں نعرےبازی شروع کر دی۔

Published: undefined

سنجے سنگھ نےاپنے اس احتجاج کی ویڈیو ٹویٹ کی ہےاور لکھا ہے ’’بہرے کانوں کو سنانے کےلئے،تاناشاہ سرکار کو جگانےلئے پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے سامنے کسانوں کے حق میں ہنگامہ ’’کسان مخالف کالا قانون واپس لو ، انداتا کو دہشت گرد کہنا بند کرو۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined