قومی خبریں

ایم سی ڈی الیکشن سے پہلے ہی ایک سیٹ ہار گئی عآپ، نسیم بانو نے آزاد اُمیدوار حجن شکیلہ کی حمایت کا کیا اعلان

نسیم بانو کے فیصلہ کے بعد حاجی افضال کا کہنا ہے کہ حجن شکیلہ کے ترقیاتی کاموں کی لہر کو دیکھتے ہوئے انھوں نے ہمیں حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو خوش آئند ہے۔

تصویر بشکریہ محمد تسلیم
تصویر بشکریہ محمد تسلیم 

نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) الیکشن 2022 کی تیاریوں کے درمیان سیلم پور اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے سیلم پور وارڈ 225 سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عآپ امیدوار نسیم بانو نے آزاد اُمیدوار سابق کونسلر حجن شکیلہ کو بھرے جلسے میں حمایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس طرح الیکشن سے قبل ہی عآپ کو ایک سیٹ پر ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔  دراصل حجن شکیلہ اس وارڈ کی سابق کونسلر ہیں اور ان کے شوہر حاجی افضال سیلم پور میں اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ ان کی وارڈ میں اچھی گرفت ہے، یعنی اب حج شکیلہ کی جیت یقینی دکھائی دے رہی ہے۔

Published: undefined

تصویر بشکریہ محمد تسلیم

میڈیا سے بات کرتے ہوئے نسیم بانو کے شوہر مظہر محمد نے کہا کہ مجھے الیکشن لڑنے سے زیادہ سیلم پور کے عوام کی فکر ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ ہم دونوں کے مقابلے میں بی جے پی کامیاب ہو جائے، اس لئے ہم نے آزاد امیدوار حجن شکیلہ کو حمایت دی ہے۔ اس معاملے میں حجن شکیلہ نے کہا کہ ہمارے کام کو دیکھتے ہوئے عآپ اُمیدوار نسیم بانو ہمارے ساتھ آئیں ہیں، جو بے حد خوشی کی بات ہے۔

Published: undefined

نسیم بانو کے فیصلہ کے بعد حاجی افضال کا کہنا ہے کہ حجن شکیلہ کے ترقیاتی کاموں کی لہر کو دیکھتے ہوئے انھوں نے ہمیں سپورٹ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے بلا تفریق مذہب و ملت سیلم پور کے لوگوں کے لیے کام کیا ہے اس لیے ہمیں لوگ پسند کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

ایک سوال کے جواب میں مظہر محمد نے کہا کہ میں نے نہ کسی لالچ اور نہ ہی کسی دباؤ میں یہ فیصلہ لیا ہے۔ مجھے صرف سیلم پور کے بھائی چارے اور ترقی کی فکر ہے۔ تاہم اب ہم الیکشن نہیں لڑیں گے حجن شکیلہ کے ساتھ ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined