قومی خبریں

دہلی حکومت کو گرانے کے لئے ارکان اسمبلی کو 20 کروڑ کی پیشکش، عآپ کا بی جے پی پر الزام

سنجے سنگھ نے کہا کہ یہ دہلی ہے اور یہ کیجریوال کے سپاہی ہیں، یہ لڑیں گے مگر بکنے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی کوشش ناکام ہوگی اور کیجریوال ملک کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے گھر پر سی بی آئی کے حالیہ چھاپے پر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ آج میں اس حکومت کو بے نقاب کروں گا کہ وہ کس طرح ایجنسیوں کے غلط استعمال کی دھمکی دے کر دہلی حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Published: 24 Aug 2022, 12:12 PM IST

عآپ کے ایم پی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ منیش سسودیا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور اب وہی کام ارکان اسمبلی کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ یہ حکومت تفتیشی ایجنسیوں اور لوگوں کو بھیج کر ارکان اسمبلی کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ عآپ حکومت کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Published: 24 Aug 2022, 12:12 PM IST

مودی حکومت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی ہمارے ارکان اسمبلی کو ڈرا رہی ہے کہ یا تو پیسے لے لو ورنہ تمہارے خلاف بھی وہی کیا جائے گا جو منیش سسودیا کے ساتھ کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے لوگ بھی اعتراف کر رہے ہیں کہ مودی حکومت کا مقصد کیا ہے۔

Published: 24 Aug 2022, 12:12 PM IST

عآپ ایم پی سنجے سنگھ نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کے چار ایم ایل اے سنجیو جھا، سومناتھ بھارتی، اجے دت اور کلدیپ کمار کو توڑنے کی کوشش کی گئی اور 20 کروڑ روپے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ ان ارکان اسمبلی کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

Published: 24 Aug 2022, 12:12 PM IST

منیش سسودیا پر بی جے پی نے جو تجربہ کیا وہ اب عآپ کے 4 ارکان اسمبلی پر کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی والے ہمارے ایم ایل اے کو پارٹی توڑنے کے لیے 20-25 کروڑ روپے دے رہے ہیں۔ ایک طرف دہلی کے وزیر اعلیٰ ہیں جو عوام کی بھلائی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں تو دوسری طرف وزیر اعظم ہیں جو حکومت کے اچھے کاموں سے خوش نہیں اور یہ سب کر رہے ہیں۔ مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ جو حرکت آپ نے پہلے کی ہے وہ دوبارہ نہ کریں۔

Published: 24 Aug 2022, 12:12 PM IST

سنجے سنگھ نے کہا کہ یہ دہلی ہے، یہ کیجریوال کے سپاہی ہیں، لڑیں گے، بکنے والے نہیں ہیں۔ آپ کی کوشش اس بار بھی ناکام ہوگی۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال ملک کے لیے کام کر رہے ہیں، وہ کرتے رہیں گے۔

Published: 24 Aug 2022, 12:12 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Aug 2022, 12:12 PM IST

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع