قومی خبریں

تیسری بار دولہا بنے عامر خان، خاص دوستوں اور خاندان کے درمیان گوری اسپریٹ کو بنایا ہمسفر

عامر خان کی یہ تیسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے رینا دتہ اور کرن راؤ سے شادی کی تھی۔ 1986 میں رینا دتہ اور 2005 میں فلم پروڈیوسر کرن راؤ سے شادی کی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>عامر خان اور گوری اسپریٹ، تصویر/آئی اے این ایس</p></div>

عامر خان اور گوری اسپریٹ، تصویر/آئی اے این ایس

 

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان اور گوری اسپریٹ نے شادی کر لی ہے۔ عامر خان نے گھر میں شادی کی ایک چھوٹی سی تقریب رکھی تھی۔ اس خاص موقع پر خاندان کے ممبران کے علاوہ کچھ قریبی دوست شامل ہوئے۔ جوڑے نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت گھر پر ہی رجسٹرڈ شادی کی۔ اس موقع پر دونوں نے لائٹ کریم اور بیج رنگ کے روایتی لباس پہنے ہوئے تھے۔ ایک تصویر میں عامر خان کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور گورری ان کے پاس بیٹھی ہوئی تھیں۔

Published: undefined

شادی میں فلم انڈسٹری اور سیاست سے جڑے کچھ معروف شخصیات بھی پہنچیں۔ فلم ڈائریکٹر آشوتیش گوواریکر، اداکار و ہدایت کار ویر داس اور سیاست داں راج ٹھاکرے سمیت تمام شخصیات نے نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد پیشں کی اور ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عامر خان کے خاندان کے ممبران بھی اس موقع پر موجود رہے۔ ان کی سابقہ بیویاں رینا اور کرن، بیٹے جنید خان، بیٹی آئرا خان اور بیٹا آزاد خان بھی شادی میں شریک ہوئے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ عامر خان کی یہ تیسری شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے رینا دتہ اور کرن راؤ سے شادی کی تھی۔ 1986 میں انہوں نے رینا دتہ سے شادی کی تھی اور اس رشتے سے ان کے 2 بچے ہوئے جنید خان اور آئرا خان۔ یہ شادی 2002 میں ختم ہو گئی تھی۔ اس کے بعد عامر خان نے 2005 میں فلم پروڈیوسر کرن راؤ سے شادی کی۔ اس شادی سے ان کا ایک بیٹا آزاد ہوا، جو سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوا تھا۔ 2021 میں عامر خان اور کرن راؤ نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ اگر ان کی تیسری بیوی گوری اسپریٹ کی بات کریں، تو وہ فیشن اور بیوٹی کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ ان کا بنگلورو میں ایک سیلون بزنس ہے۔ اس کے بعد ان کی وابستگی عامر خان پروڈکشنز سے بھی ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ عامر خان اور گوری ایک دوسرے کو تقریباً 25 سالوں سے جانتے ہیں، لیکن ان کا رشتہ کچھ سال پہلے ہی محبت میں بدلا۔ گوری کی پہلی شادی سے ایک بیٹا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر عامر خان نے پہلی بار اپنے رشتے کے بارے میں کھل کر بات کی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ وہ گوری اسپریٹ سے شادی کرنے والے ہیں۔ شادی انتہائی سادگی سے ہوگی اور گھر پر ہی کی جائے گی۔ اس وقت انہوں نے بتایا تھا کہ یہ دن ان کے لیے بہت خاص ہے اور وہ اسے اپنے خاندان اور کچھ خاص دوستوں کے ساتھ منانا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined