قومی خبریں

عام آدمی پارٹی نے نہیں دیا ٹکٹ، تو ٹاور پر چڑھ کر کیا احتجاج

ٹاور سے نیچے آنے کے بعد حسیب الحسن نے عوام اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ آپ لوگوں کی جیت یے، اگر میڈیا اور عوام نہیں آتے تو پارٹی کے لوگ میرے کاغذات واپس نہیں دیتے۔

حسیب الحسن
حسیب الحسن تصویر محمد تسلیم

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے دو مرحلوں میں 250 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ جن لیڈروں کو ایم سی ڈی انتخابات کے لیے ٹکٹ نہیں ملا ان کی ناراضگی آہستہ آہستہ سامنے آ رہی ہے۔ ایسے ہی ایک امیدوار کا نام عآپ لیڈر حسیب الحسن کا ہے جو شاستری پارک وارڈ 213 سے تیاری کر رہے تھے۔ عآپ نے حسیب کو پہلے کارپوریشن میں نامزد کونسلر کے عہدہ پر فائز کیا تھا، لیکن اس بار کڑی محنت کے باوجود دہلی ایم سی ڈی الیکشن میں عآپ نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا۔

Published: undefined

اپنی ناراضگی ظاہر کرنے کے لئے حسیب الحسن نے شاستری پارک میٹرو کے سامنے ہائی ٹینشن ٹاور پر چڑھ کر پارٹی کی غلط پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ ان کا الزام تھا کہ پارٹی نے رات دِن محنت کرنے والے فرد کو ٹکٹ نہیں دیا اور کاغذات بھی رکھ لیے۔ حسیب نے کاغذات واپس نہ کرنے کی صورت میں خودکشی کی دھمکی بھی دی۔

Published: undefined

اس واقعہ کا ایک منٹ سات سیکنڈ کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس میں حسیب نے کہا کہ ٹاور کی اونچائی بہت ہے میں نے دن و رات محنت کی، سب کچھ دیا اس پارٹی کو، مجھے ٹکٹ مت دو لیکن مجھے میرے کاغذات واپس دے دو، تاکہ میں نامزدگی جمع کرا سکوں، اگر مجھے میرے کاغذات نہیں ملے تو میری موت کے ذمہ دار درگیش پاٹھک اور آتشی دونوں ہوں گے۔

Published: undefined

موقع پر پولیس بھی پہنچ گئی، معاملہ کے طول پکڑنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر بھی وہاں پہنچ گئے جنہوں نے حسیب الحسن کو ان کے اصل کاغذات واپس کر دیئے، جس کے بعد وہ ٹاور سے نیچے اتر آئے۔ ٹاور سے نیچے آنے کے بعد حسیب الحسن نے عوام اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ آپ لوگوں کی جیت یے، اگر میڈیا اور عوام نہیں آتے تو عآپ کے لوگ میرے کاغذات واپس نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام چاہتے ہیں تو میں اب آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لوں گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined