
گجرات کے سریندر نگر ضلع میں پیر کو ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ایک تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے پیدل چل رہے 7 لوگوں کو روند دیا۔ اس حادثے میں ٹرک کی زد میں آنے سے تمام 7 لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں علاج کے دوران ایک اورشخص جان کی بازی ہار گیا۔ علاقائی پولیس نے بتایا کہ پیر کی صبح ایک تیز رفتار ٹرک نے سڑک کے کنارے پیدل چل رہے ’تیرتھ یاتریوں‘ (زائرین) کے ایک گروپ کو روند دیا۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
Published: undefined
یہ افسوسناک واقعہ علی الصبح تقریباً 1:30 بجے لکتر۔ورامگام شاہراہ پر پیش آیا۔ پولیس انسپکٹر یوگیش پٹیل نے بتایا کہ ’تیرتھ یاتریوں‘ کا ایک گروپ راجکوٹ سے بہوچراجی کی طرف ایک مندر میں پوجا کرنے کے لیے پیدل جا رہا تھا۔ اسی دوران لکتر تعلقہ کے بھاسکرپاڈا گاؤں کے مضافات میں ایک بے قابو ٹرک نے انہیں اپنی زد میں لے لیا۔ اس حادثے میں سڑک کنارے کھڑے ایک ڈمپر ڈرائیور کی موت ہوگئی۔ متوفیوں میں 4 خواتین شامل ہیں۔
Published: undefined
مقامی پولیس نے بتایا واردات میں زخمیوں کی تعداد ابھی تک صاف نہیں ہوپائی ہے اور انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق تمام ’تیرتھ یاتری‘ اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھے، تبھی پیچھے سے آرہے تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل دیا۔ ٹرک ڈرائیور واردات کے فوری بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور فرار ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined