
آگ کی علامتی تصویر، آئی اے این ایس
جموں میں اتوار کی دیر شب ریلوے اسٹیشن کے سامنے واقع شیوا مارکیٹ میں خوفناک آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس آگ نے کم از کم 40 دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ اس حادثے میں دکانوں میں رکھا سامان جل کر پوری طرح خاک میں تبدیل ہو گیا، جبکہ ایک ہوٹل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ابتدائی اندازے کے مطابق اس واقعہ میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں افراتفری مچ گئی اور فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔
اتوار کی دیر شب لگی اس آگ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ابتدا میں یہ آگ خوفناک معلوم نہیں ہو رہی تھی، لیکن کچھ ہی دیر میں اس کے شعلے آس پاس کی دکانوں تک پہنچ گئے۔ آگ کی شدت دیکھ کر مقامی لوگوں اور دکانداروں میں افراتفری مچ گئی۔ دکانوں میں رکھا سامان بچانے کی کوششیں بھی کی گئیں، لیکن آگ تیزی سے پھیلنے کے باعث کافی نقصان ہوا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔