قومی خبریں

دہلی کے مالویہ نگر واقع ریسٹورینٹ میں لگی خوفناک آگ، 20 افراد جاں بحق

افسران نے بتایا کہ فائر بریگیڈ محکمہ کو آگ لگنے کی جانکاری صبح تقریباً 9 بجے ملی۔ اس کے بعد آگ بجھانے والی 10 گاڑیاں جائے وقوع پر بھیجی گئیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

راجدھانی دہلی کے مالیہ نگر واقع حوض رانی علاقہ میں بدھ کی صبح اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب ایک ریسٹورینٹ خوفناک آگ کی زد میں آ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسٹورینٹ کا نام ’ہوٹل فلورش اسٹے‘ ہے، جہاں آگ لگنے کے بعد کم از کم 20 لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔ کئی لوگوں نے عمارت سے کود کر اپنی جان بچانے کی کوشش کی، جس میں زخمی ہو گئے۔

افسران کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ محکمہ کو آگ لگنے کی جانکاری صبح تقریباً 9 بجے ملی تھی۔ اس کے بعد آگ بجھانے والی 10 گاڑیاں جائے وقوع پر بھیجی گئیں۔ ابتدائی جانکاری میں 10 لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی، لیکن بعد میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی۔ کچھ زخمیوں کی حالت سنگین بھی بتائی جا رہی ہے۔ مجموعی طور پر کم از کم ایک درجن افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں، جنھیں علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ انتظامیہ کو اندیشہ ہے کہ کچھ لوگ اب بھی عمارت کے اندر پھنسے ہو سکتے ہیں، جس کی وجہ سے راحت و بچاؤ کاری کا عمل ہنوز جاری ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق دہلی فائر بریگیڈ سروس (ڈی ایف ایس) کے ایک افسر نے بتایا کہ ’لیمن گرین ریسٹورینٹ‘ میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ابتدائی قدم کے طور پر 2 واٹر ٹنڈر، 2 واٹر باؤزر، ایک کوئک رسپانس گاڑی اور آگ بجھانے والی دیگر یونٹس بھیجی گئیں۔ بیسمنٹ میں پھنسے 3 لوگوں کو فوری طور پر باہر نکالا گیا، جس سے ان کی جان بچ گئی۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined