قومی خبریں

ٹوئٹر پر اچانک فالوورز کی تعداد میں کمی، صارفین نے سی ای او پراگ اگروال سے کی شکایت

ہندوستان میں ٹوئٹر پر لوگوں کے فاوورز میں اچانک کمی آنے لگی ہے۔ کچھ صارفین نے کچھ منٹوں میں ہی سینکڑوں فالوورز کھو دئے، جبکہ کچھ صارفین نے کہا ہے کہ اب تک ان کے ہزاروں فالوورز کم ہو چکے ہیں

ٹوئٹر، علامتی تصویر
ٹوئٹر، علامتی تصویر 

نئی دہلی: ہندوستان میں ٹوئٹر پر لوگوں کے فاوورز میں اچانک کمی آنے لگی ہے۔ کچھ صارفین نے کچھ منٹوں میں ہی سینکڑوں فالوورز کھو دئے، جبکہ کچھ صارفین نے کہا ہے کہ اب تک ان کے ہزاروں فالوورز کم ہو چکے ہیں۔ اگرچہ اس معاملہ پر ٹوئٹر کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا جا رہا ہے، تاہم یہ تصور کیا جا رہا ہے کہ اس پلیٹ فارم کی صفائی کی جا رہی ہے اور فرضی اور غیر فعال کھاتوں کو معطل کیا جا رہا ہے۔ٍ

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق مائیکرو بلانگنگ پلیٹ فارم فرضی کھاتوں سے نجاب پانے کے لئے وقتاً فوقتاً ایسا کرتے ہیں۔ اس میں وہ صارفین کے پاسورڈ اور تفصیلات کی تصدیق کرتے رہے تہیں۔ ٹوئٹر نے رواں سال ایک مرتبہ اور ایسا ہی کیا تھا، اس وقت بھی صارفین کے فالوورز میں کمی آئی تھی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ جون کے مہینے میں بالی ووڈ کے اداکار انوپم کھیر نے شکایت کی تھی کہ ان کے 80 ہزار فالوورز کم ہو گئے ہیں، تب ٹوئٹر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جن یوزرس کو اسپیم میں ڈالا گیا ہے، جب تک ان کے پاسورڈ یا فون نمبر کنفرم نہیں ہو جاتے اس وقت تک وہ فالوور کاؤنٹ میں نظر نہیں آئیں گے۔

Published: undefined

ٹوئٹر نے یکم دسمبر سے اپنی پرسنل انفارمیشن سکیورٹی پالیسی میں تبدیلی کی ہے۔ ٹوئٹر نے یوزرس کو پرائیویٹ میں میڈیا فائل جیسے تصویر، ویڈیو شیئر کرنے پر روک لگا دی تھی۔ اب کوئی بھی یوزر بغیر پرمیشن کے اسے میڈیا فائل نہیں بھیج سکتا۔ اس کے علاوہ ٹوئٹر نے حساس معلومات مثلاً گھر کا پتا، شناخت ظاہر کرنے والے دستاویزات اور رابطہ کی تفصیل کی حامل میڈیا فائلز کو بھی بین کر دیا ہے۔

Published: undefined

صارفین نے اپنے فالوورز میں کمی کی شکایت ٹوئٹر کے نئے سی ای او پراگ اگروال سے انہیں ٹوئٹ میں ٹیگ کر کے کی ہے مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ پراگ اگروال کے فالوورز میں بھی کمی آ گئی ہے۔ ان 3 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ فالوورز تھے جن میں سے 43 ہزار سے زیادہ کم ہو گئے ہیں۔ کچھ صارفین نے پراگ اگروال سے مطالبہ کیا ہے کہ اس عمل کو روک دیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined