
سائبر فراڈ علامتی تصویر / آئی اے این ایس
سائبر کرائم کے معاملات ملک میں بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ عوام میں مستقل بیداری پھیلائی جا رہی ہے، لیکن تعلیم یافتہ طبقہ بھی بڑی تعداد میں سائبر ٹھگوں کا شکار بن رہے ہیں۔ نوئیڈا کے سیکٹر 47 میں رہنے والے انجینئر کنسلٹنٹ اندرپال چوہان بھی سائبر ٹھگی کا شکار بن گئے ہیں۔ ان سے تقریباً 12 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی ہے، اور اب وہ اپنے پیسوں کے لیے آنسو بہانے پر مجبور ہیں۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ ٹھگی کا یہ معاملہ انتہائی منصوبہ بند طریقے سے انجام دیا گیا ہے۔ شروع میں فرضی ٹریڈنگ گروپ کے ذریعہ اندرپال کو منافع کا مزہ چکھایا گیا، اور پھر کروڑوں روپے ٹھگ لیے گئے۔ اس بارے میں ڈی سی پی سائبر شیویا گویل نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ٹھگی کی شروعات اکتوبر میں ہوئی، جب اندرپال چوہان کے واٹس ایپ پر کیارا شرما کے نام سے ایک میسج آیا۔ بات چیت بڑھی اور خاتون نے انھیں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔ اندرپال پہلے سے سرمایہ کاری کرتے تھے، اس لیے وہ جھانسے میں آتے چلے گئے۔ اس کے بعد انھیں 2 واٹس ایپ گروپ میں جوڑا گیا۔
Published: undefined
شیویا گویل کا کہنا ہے کہ ٹھگی کرنے والے ان گروپس میں روزانہ فرضی منافع، شیئر مارکیٹ اینالیسس اور ٹریڈنگ کے نقلی اسکرین شاٹ بھیجے جاتے تھے تاکہ بھروسہ بن جائے۔ پہلی بار اندرپال نے 50 ہزار روپے لگائے۔ ٹھگوں نے فوراً اندرپال کو 9 لاکھ روپے نکالنے کی سہولت دے دی۔ اس سے ایک بھروسہ پیدا ہو گیا اور ملزمین نے اندرپال کو بھروسے میں لے کر 17 دنوں میں 12 کروڑ روپے کی ٹھگی کر لی۔
Published: undefined
دی گئی جانکاری کے مطابق ٹھگوں نے مستقل دباؤ بنا کر اندرپال سے 17 دنوں میں 9 ٹرانزیکشن کروائے، جس کی مجموعی رقم تقریباً 12 کروڑ روپے تھی۔ یہ رقم کئی الگ الگ اکاؤنٹس میں بھیجی گئی تھی۔ اس کے بعد مزید ایک دھوکہ دینے کی کوشش تب ہوئی جب کہا گیا کہ ایکساٹو ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے آئی پی او میں 17 کروڑ روپے لگاؤ، دوگنا منافع ملے گا۔ یہیں پر اندرپال کو شبہ ہوا اور انھوں نے پیسے بھیجنے سے منع کر دیا۔ جب انھوں نے سرمایہ کردہ اپنی رقم نکالنی چاہیے تو ایپ بند ملا، اور پھر سبھی ٹھگ گروپ سے غائب ہو چکے تھے۔
Published: undefined
اچانک گروپ سے ٹھگوں کے غائب ہونے پر اندرپال کو احساس ہو گیا کہ وہ ایک منظم سائبر گینگ کے جال میں پھنس چکے ہیں۔ انھوں نے فوراً تھانہ سائبر کرائم سیکٹر 36 میں شکایت درج کرائی۔ ڈی سی پی سائبر شیویا گویل نے بتایا کہ معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ کئی مشتبہ بینک اکاؤنٹس کو فریز کر دیا گیا ہے اور سائبر فراڈ گینگ کی شناخت کر لی گئی ہے۔ جلد گرفتاری کی کوششیں بھی شروع ہو گئی ہیں۔
Published: undefined