قومی خبریں

ٹوکیو سے دہلی آ رہا طیارہ کولکاتا ڈائیورٹ، چنئی سے حیدر آباد جا رہا طیارہ تکنیکی خرابی کے سبب واپس لوٹا

ایئر انڈیا بوئنگ 8-787 ڈریم لائنر طیارے کو کیبن میں دباؤ سے متعلق مسائل کی وجہ سے اتوار کی شام احتیاط کے طور پر کولکاتا میں اُتار لیا گیا۔ سبھی مسافر محفوظ ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا</p></div>

ایئر انڈیا

 

 گزشتہ کچھ دنوں سے فضائی سفر کے دوران کئی ایسے معاملے سامنے آئے ہیں جب طیارے میں تکنیکی خرابی یا کسی دیگر وجہ سے پرواز میں خلل پڑی ہے۔ اس درمیان مزید دو ایسے معاملے پیش آئے ہیں جب مسافروں کو فضائی سفر میں خلل پڑنے سے پریشانی جھیلنی پڑی ہے۔ جہاں ایک طرف ٹوکیو سے دہلی آ رہے ایئر انڈیا کے طیارہ میں دقت کی وجہ سے اسے کولکاتا ڈائیورٹ کر دیا گیا وہیں چنئی سے حیدر آباد کے لیے پرواز کرنے والا طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے واپس ہو گیا۔ اس طیارے میں 165 مسافر سوار تھے۔

Published: undefined

ٹوکیو سے دہلی کے لیے اڑان بھرنے والے ایئر انڈیا بوئنگ 8-787 ڈریم لائنر طیارے کو کیبن میں دباؤ سے متعلق مسائل کی وجہ سے اتوار کی شام احتیاط کے طور پر کولکاتا کے لیے ڈائیورٹ کر دیا گیا۔ طیارہ محفوظ طور سے کولکاتا میں اُترا۔ دباؤ سے متعلق مسئلے کی فی الحال جانچ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

ایئر انڈیا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو محفوظ طور سے اتار لیا گیا ہے۔ کولکاتا ہمیں ہمارے گراؤنڈ کلیگس اس غیر متوقع ڈائیورزن سے ہونے والی پریشانی کو کم کرنے کے لیے مسافروں کو سبھی ضروری تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ ایئر لائنس نے ابھی تک دباؤ کے مسئلے کو لے کر بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

ایئر لائنس کمپنی نے اپنے مسافروں کو ہوئی عدم سہولت کے لیے افسوس ظاہر کرتے ہوئے مسافروں کو جلد سے جلد دہلی پہنچانے کے لیے متبادل انتظام کرنے کی بات کہی۔ واضح ہو کہ اس طیارے نے ٹوکیو کے ہنیڈا انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اڑان بھری تھی اور اسے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔

Published: undefined

 دوسری طرف چنئی سے حیدر آباد جا رہے ایک نجی طیارے کو اڑان کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہنگامی حالت میں واپس چنئی لوٹنا پڑا۔ طیارے میں 159 مسافر اور 6 کرو ممبر سوار تھے۔ ایئر پورٹ کے افسروں کے مطابق جب طیارہ نے اڑان بھری اور نیلور کے پاس پہنچا تبھی پائلٹ کو تکنیکی گڑبڑی کا اشارہ ملا۔

Published: undefined

جیسے ہی خرابی کی اطلاع ملی، پائلٹ نے فوراً ایوی ایشن اتھاریٹی سے رابطہ کیا اور تحفظ کو اولیت دیتے ہوئے طیارے کو چنئی ایئر پورٹ پر محفوظ اتار دیا۔ افسروں نے بتایا کہ پائلٹ کی ہوشیاری اور فوری فیصلہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ طیارے میں سوار سبھی مسافر محفوظ ہیں اور انہیں ایئر پورٹ پر ضروری مدد فراہم کی گئی۔ ایئر لائنس کمپنی کے ذریعہ ٹیم کو بلایا گیا، جس نے طیارہ کی جانچ کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined