
اُڑی میں پہاڑ ٹوٹ کر گرنے کا منظر، ویڈیو گریب
جموں و کشمیر کے اُڑی میں اس وقت افرا تفری کا عالم پیدا ہو گیا، جب لینڈسلائیڈ کے سبب پہاڑوں سے چٹانیں سڑک پر گرنے لگیں۔ یہ حادثہ بارہمولہ-اُڑی روڈ پر پیش آیا۔ بارہمولہ میں ایکو پارک کے سامنے والے علاقہ کے پاس لینڈسلائیڈ کے سبب ٹریفک پوری طرح سے روک دیا گیا۔ یہاں سڑک کو چوڑا بنانے کا کام بھی چل رہا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ پہاڑ سے اب بھی چٹانیں اور ملبہ گر رہا ہے، جس سے سنگین خطرہ بنا ہوا ہے۔ ایکو پارک علاقہ میں لینڈسلائیڈ کے سبب سری نگر-بارہمولہ قومی شاہراہ بند ہو گیا، جس سے ٹریفک جام کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس حادثہ میں کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے، لیکن مقامی لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔
Published: undefined
اس درمیان شدید برف باری کے سبب کشمیر کو جموں علاقہ سے جوڑنے والی مغل روڈ اور سنتھن ٹاپ روڈ بند ہو گئی ہے۔ افسران نے بتایا کہ جموں-سری نگر قومی شاہراہ گاڑیوں کے لیے کھلا رہا، لیکن خراب موسم کو پیش نظر رکھتے ہوئے مسافروں کو دن کے وقت ہی شاہراہ پر سفر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق برف باری کے سبب مغل روڈ اور سنتھن روڈ بند ہے۔ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ جب تک یہ سڑکیں پوری طرح سے نہ کھل جائیں، تب تک ان پر سفر نہ کریں۔
Published: undefined
وادیٔ کشمیر کے شوپیاں اور اننت ناگ ضلعوں کو جموں علاقہ کے پونچھ اور کشتواڑ ضلعوں سے جوڑنے والے دونوں راستہ پیر کی گلی اور سنتھن ٹاپ بیلٹ سمیت دیگر علاقوں میں ہوئی برف باری کے بعد بند کر دیے گئے ہیں۔ برف باری کم ہونے کے بعد ان سڑکوں کو کھول دیا جائے گا اور ٹریفک بہتر انداز میں بحال کر دیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined