آگ کی علامتی تصویر، آئی اے این ایس
ممبئی کے ودیا وِہار علاقے میں پیر کی صبح 13 منزلہ رہائشی عمارت میں شدید آگ لگ گئی۔ اس آتشزدگی میں ایک سیکوریٹی گارڈ کی موت ہو گئی جبکہ ایک دیگر شخص زخمی ہو گیا۔ ایک فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ صبح 4:35 بجے ودیا وِہار اسٹیشن کے سامنے نیتھانی روڈ پر واقع تکشیلا کو آپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں لگی۔
انہوں نے بتایا کہ آگ سے عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر واقع پانچ فلیٹوں میں بجلی کے سامان، گھریلو سامان، لکڑی کے فرنیچر، اے سی یونٹ اور کپڑے جل گئے۔
Published: undefined
ساتھ ہی بلڈنگ کی پہلی اور دوسری منزل کی لابی میں لکڑی کی دیوار کی فٹنگ، فرنیچر اور جوتے رکھنے کی ریک بھی جل گئی۔ افسر نے بتایا کہ 15 سے 20 لوگوں کو محفوظ بچا لیا گیا ہے۔ دو سیکوریٹی گارڈ زخمی ہو گئے اور انہیں راجاواڑی اسپتال بھیجا گیا ہے جہاں ان میں سے ایک اُدے گنگن (43) کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
Published: undefined
افسر نے بتایا کہ مردہ 100 فیصد جل گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرا شخص سبھاجیت یادو (52) 25 سے 30 فیصد تک جھلس گیا ہے اور اس کا علاج چل رہا ہے۔ افسر نے آگے یہ بھی بتایا کہ یہ صرف لیول 2 کی آگ تھی اور صبح 7:33 بجے تک اس پر قابو پا لیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی پتہ نہیں چل پائی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined