قومی خبریں

پونچھ میں ایل او سی پر بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک فوجی اہلکار ہلاک دوسرا زخمی

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایک بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا ایک زخمی ہو گیا ہے

پونچھ میں ایل او سی پر پھر گولہ باری
پونچھ میں ایل او سی پر پھر گولہ باری 

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایک بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا ایک زخمی ہو گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کرشنا گھاٹی سیکٹر کے نانگی ٹیکری علاقے میں گزشتہ رات قریب دس بجے ایک بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا ایک زخمی ہو گیا۔

Published: undefined

مہلوک فوجی کی شناخت سپاہی کمل دیو ویدیا ساکن ہماچل پردیش ضلع ہمیر پور جبکہ زخمی کی شناخت سپاہی سورو کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی فوجی اہلکار کو راجوری میں واقع فوجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس دوران فوج کی وائٹ نائٹ کارپس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سپاہی کمل دیو ویدیا کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایک آپریشن کے دوران جاں بحق ہو گیا ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سپاہی کمل دیو ویدیا جمعے کی شب پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں آپریشنل ڈیوٹی دے رہا تھا کہ اس دوران وہ اچانک ہونے والے ایک بارودی سرنگ دھماکے میں شدید زخمی ہوگیا۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ زخمی سپاہی کو فوری طور نزدیکی طبی مرکز پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم تور گیا۔

Published: undefined

بیان کے مطابق 27 سالہ سپاہی کمل دیو ویدیا کا تعلق ہماچل پردیش کے ضلع ہمیر پور سے تھا۔ متوفی سپاہی کے پسماندگان میں ان کی والدہ شریمتی ونیتا دیوی شامل ہے۔ بیان میں متوفی سپاہی کو ایک بہادر فوجی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ قوم اس بہادر سپاہی کی قربانی کی ہمیشہ مرہون منت رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined