قومی خبریں

’موئے مبارک‘ کا نام لے کر شاطر ٹھگ نے 2 خواتین کو بنایا بے وقوف، 11 لاکھ روپے کی ٹھگی کا معاملہ درج

معاملہ ممبئی واقع ماہم تھانہ حلقہ کا ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ شکایت دہندہ انصار احمد عبدالغنی کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی اسرار فاروقی کی ملاقات بہت پہلے ٹھگی کرنے والے قادری سے ہوئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر، آئی اے این ایس

 

مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں ٹھگی کا ایک حیرت انگیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں پر ایک شخص نے 2 خواتین سے 11 لاکھ روپے کی ٹھگی کر لی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹھگی کرنے والے نے خود کو پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نسل سے بتایا اور اپنے پاس موئے مبارک (رسول اللہ کا مبارک بال) ہونے کا دعویٰ کیا۔ اب ٹھگی کی شکار دونوں خواتین اور ان کے شوہروں کی شکایت پر پولیس نے محسن علی عبدالستار قادری نامی شخص کے خلاف دھوکہ دہی اور مجرمانہ دھوکہ کا معاملہ درج کر لیا ہے۔

Published: undefined

معاملہ ماہم تھانہ حلقہ کا ہے، جہاں ٹھگی کا یہ معاملہ موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ شکایت دہندہ انصار احمد عبدالغنی ماہم کے ہی باشندہ ہیں۔ ان کی ایف آئی آر کے مطابق شاطر ٹھگ سے ان کے گھر والوں کا رابطہ 2022 میں ہی ہوا تھا۔ 2022 میں انصار اور اس کے بھائی اسرار فاروقی کی جنوبی ممبئی واقع ایک درگاہ پر قادری سے ملاقات ہوئی تھی۔ باتوں باتوں میں قادری نے دعویٰ کیا کہ وہ پیغمبر محمد کی نسل سے ہے اور اس کے پاس ان کے ’بال‘ ہیں۔

Published: undefined

پولیس نے مطلع کیا کہ اس ملاقات کے بعد دونوں بھائیوں کا قادری سے ملنا جلنا بڑھ گیا اور انھوں نے اسے اپنے ماہم واقع گھر پر بھی بلا لیا۔ ملاقات کے دوران قادری ایک کانچ کی ڈبیہ میں ایک بال لے کر آیا تھا، جس کے تعلق سے اس نے دعویٰ کیا کہ وہ بال پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے۔ قادری نے ان کے گھر پر کچھ رسمیں کیں اور اس کانچ کی ڈبیہ کو الماری میں رکھنے کے لیے کہا۔ اس کے بعد قادری نے دونوں بھائیوں سے کہا کہ جب تک وہ نہ کہے تب تک اسے باہر نہ نکالیں۔ اس کے کچھ دن بعد جب دونوں بھائی گھر پر نہیں تھے، وہ واپس آیا۔ اس بار وہ دونوں بھائیوں کی بیویوں سے ملا اور ان سے اپنے سبھی زیورات ڈبیہ کے پاس رکھنے کو کہا۔ اس نے کہا کہ کچھ ہی دنوں میں یہ دو گنے ہو جائیں گے اور ان کے گھر میں مزید پیسہ آئے گا۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ قادری کے کہنے پر دونوں خواتین نے اپنے سبھی زیورات ڈبیہ کے پاس رکھ دیے۔ بعد میں اس نے انھیں باہر جانے کو کہا، کیونکہ وہ کچھ رسمیں کرنا چاہتا تھا۔ جیسے ہی دونوں خواتین اپنے گھر سے باہر نکلیں، قادری نے الماری سے تقریباً 11 لاکھ روپے کے زیورات نکالے اور فرار ہو گیا۔ افسر کے مطابق دھوکہ دہی کا معاملہ کچھ دنوں بعد تب روشنی میں آیا جب خواتین نے اپنے شوہروں کو واقعہ کی جانکاری دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined