قومی خبریں

عمران خان کے خلاف غداری کا معاملہ چلانے کی تیاری، کمیٹی تشکیل دی گئی

پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس بات پر غور کرے گی کہ آرٹیکل 6 کے تحت سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے یا نہیں

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان / Getty Images
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان / Getty Images 

اسلام آباد: پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے جمعہ کو ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس بات پر غور کرے گی کہ آرٹیکل 6 کے تحت سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے یا نہیں؟ خلیج ٹائمز نے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

آرٹیکل 6 کے مطابق کوئی بھی شخص جو طاقت کے ذریعے یا کسی اور غیر قانونی طریقے سے آئین کو منسوخ یا توڑتا ہے یا اسے معطل یا ملتوی کرتا ہے یا اس طرح کی سازش کرتا ہے وہ غداری کا مجرم ہوگا۔ جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا پرویژن ہے۔

Published: undefined

یہ پیشرفت سپریم کورٹ کی جانب سے ایک تفصیلی فیصلہ جاری کرنے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ عدالت نے اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نیشنل اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے متنازعہ فیصلے کو کیوں کالعدم قرار دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined