قومی خبریں

سہارا انڈیا کے چیئرمین سبرت رائے سمیت 14 کے خلاف امانت میں خیانت کرنے کا معاملہ درج

بھیوانی واقع سول لائن تھانہ انچارج رمیش چندر نے بتایا کہ سہارا انڈیا کے چیئرمین سبرت رائے سہارا، ڈپٹی چیئرمین سپنا رائے، ڈائریکٹر ضیا قادری سمیت 14 لوگوں کے خلاف فراڈ کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

سبرت رائے
سبرت رائے تصویر سوشل میڈیا

بھیوانی: سہارا انڈیا کے چیئرمین سبرت رائے سمیت کمپنی کے 14 حکام کے خلاف ہریانہ واقع بھیوانی کے سول لائن تھانہ میں امانت میں خیانت اور فریب دہی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ بھیوانی میں تقریباً دو ہزار سرمایہ کاروں کا 30 کروڑ کی ادائیگی کمپنی سے رک جانے پر سرمایہ کاروں نے اس کی شکایت وزیر اعلی منوہر لال کھٹر اور داخلہ کے وزیر انل وج سے کی تھی۔ اس کے بعد یہ معاملہ درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

شکایت کنندہ لوہڑ بازار کے رہنے والے وید پرکاش نے بتایا کہ کمپنی کے یہاں پرانا بس اسٹینڈ کراوٗن پلازہ میں واقع دفتر میں تقریباً دو ہزار سرمایہ کاروں نے گزشتہ کئی برسوں سے روپیہ جمع کیا تھا۔ ان کی تقریباً 30 کروڑ روپے کی ادائیگی باقی ہے۔ کمپنی کے افسر پیسہ واپس کرنے کے بجائے مبینہ طور پر بہانہ بازی کر رہے ہیں اور جھوٹی یقین دہانی کرا رہے ہیں۔

Published: undefined

سہارا انڈیا کمپنی کے خلاف ایجنٹوں کو پیسہ کی ادائیگی نہیں کرنے پر انبالہ کینٹ میں بھی گزشتہ جولائی اور نارنول میں 27 اگست کو فریب دہی کا معاملہ درج ہوا ہے۔ اسی طرح یمنا نگر میں بھی اس کمپنی کے خلاف گزشتہ چار ستمبر کو فراڈ کا معاملہ درج ہوا۔ معاملہ درج ہونے کے بعد کمپنی کے حکام نے دس دن کے اندر رقم کی ادائیگی کا یقین دلایا تھا۔

Published: undefined

تھانہ انچارج رمیش چندر نے بتایا کہ وید پرکاش کی شکایت پر سہارا انڈیا کے چیئرمین لکھنو شہر میں رہنے والے سبرت رائے سہارا، ڈپٹی چیئرمین سپنا رائے، ڈائریکٹر ضیا قادری سمیت 14 لوگوں کے خلاف فراڈ کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز