قومی خبریں

لڑکیوں کی شادی کی عمر میں اضافہ کی تیاری، پارلیمنٹ میں جلد پیش ہو سکتا ہے بل

ملک میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر میں جلد اضافہ کیا جا سکتا ہے، اس تعلق سے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس میں ایک بل کو منظوری دی گئی ہے

شادی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
شادی، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: مرکزی کابینہ کے اجلاس میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر بڑھانے سے وابستہ ایک بل کو منظوری دی گئی ہے۔ گزشتہ سال وزیر اعظم نریندر مودی کے لال قلعہ سے دی گئی اپنی تقریر میں حکومت کی منشا ظاہر کی تھی۔ اس پر عمل کرتے ہوئے اب لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر کی حد جل ہی 18 سے بڑھا کر 21 سال کرنے کی تیاری چل رہی ہے۔

Published: undefined

لڑکیوں کی شادی کی عمر میں اضافہ سے متعلق بل پارلیمنٹ کے اسی اجلاس میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ شادی کی عمر کی حد بڑھانے کے لئے چائلڈ میرج ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔ اس قانون کے تحت فی الحال لڑکیوں کی شادی کی عمر کی حد 18 سال مقرر کی گئی ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹ کے مطابق قانون میں تبدیلی کے لئے ترمیمی بل کو بدھ کے روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں منظوری فراہم کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس معاملہ پر گزشتہ سال تشکیل شدہ ٹاسک فورس نے اپنی رپورٹ میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر 18 سال سے بڑھا کر 21 سال کئے جانے کی سفارش کی تھی۔

Published: undefined

سابق رکن پارلیمنٹ جیا جیٹلی کی صدارت میں ٹاسک فورس تشکیل دی گئی تھی، جس نے اپنی رپورٹ میں ماں بننے کی عمر کی حد اور خواتین سے واستہ دیگر موضوعات پر بھی اپنی سفارش پیش کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined