قومی خبریں

مہینے کے پہلے ہی دن دے دیا بڑا جھٹکا، 50 روپئے مہنگا ہوگیا کمرشیل گیس سلینڈر

عام بجٹ پیش کئے جانے سے عین قبل کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد دہلی، کولکتہ، ممبئی اور چنئی سمیت بڑے شہروں میں 19 کلو گرام کے سلنڈر کی نئی قیمتیں نافذ ہو گئی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p> گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ</p></div>

گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ

 

 عام بجٹ 2026 پیش ہونے سے پہلے ہی حکومت نے عام لوگوں اور کاروباری اداروں کو بڑا دھچکا دے دیا ہے۔ حکومت نے 19 کلوگرام کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ حالانکہ 14 کلوگرام گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر اب بھی 8 اپریل 2025 کو طے شدہ پرانی شرح پر دستیاب ہیں۔

Published: undefined

رسوئی گیس کی قیمت میں اضافے کے بعد دہلی میں اب 19 کلو گرام والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 1740.50 روپے ہوگئی ہے۔ کولکتہ میں اس کی قیمت 1844.50 روپے تک بڑھ گئی ہے۔ ممبئی میں یہ اب 1692.00 میں دستیاب ہوگا، جو پہلے 1642.50 روپئے تھا۔ چنئی میں اس کی قیمت اب 1899.50 روپئے ہو گئی ہے۔ وہیں حکومت نے صاف کردیا ہے کہ 50 کا یہ اضافہ کمرشیل سلینڈر پر کیاگیا ہے جن کا استعمال ہوٹلوں، ریستورانوں، ڈھابوں اور دیگر تجارتی سرگرمیوں میں ہوتا ہے۔

Published: undefined

گھروں میں استعمال ہونے والے 14.2 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس میں آخری بار 8 اپریل 2025 کو تبدیلی کی گئی تھی۔ یہ سلینڈر دہلی میں 853 روپے،کولکتہ میں 879 روپے، ممبئی میں852.50 روپئے، چنئی میں868.50 روپئے، لکھنؤ میں 890.50 روپئے، احمد آباد میں 860 روپے، حیدرآباد میں905 روپے، وارانسی میں 916.50 روپئے اور پٹنہ میں 951 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سرکاری پٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیاں ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہیں۔ اس سے قبل جنوری میں 19 کلو کے کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔ پچھلے سال نومبر اور دسمبر میں ان سلنڈروں کی قیمتوں میں بالترتیب 5 اور 10 روپئے کی کمی کی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined