
دہلی پولیس (فائل) / آئی اے این ایس
دہلی کے شاہدرہ ضلع کے کرشنا نگر میں واقع ایک اسکول سے بڑا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں 12ویں جماعت کی ایک طالبہ نے خود کو آگ لگا لی، جس سے وہ بری طرح جھلس گئی اور اس کی موت ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کرشنا نگر تھانے کی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ طالبہ کی سالگرہ کل یعنی 25 اکتوبر کو تھی۔ اس کی عمر 19 سال تھی، لیکن آج اس نے خودکشی کر لی۔ رپورٹس کے مطابق طالبہ نے اسکول کے اندر خود پر پٹرول ڈال کر خودکشی کی۔ ہندی نیوز پورٹل ’این ڈی ٹی وی انڈیا‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق پولیس کو جائے وقوعہ سے خودکشی کے 3 نوٹ بھی ملے ہیں۔ ایسے میں پولیس ہر پہلو سے معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔