قومی خبریں

بہار: ٹرک اور بس کی خوفناک ٹکر میں 9 مہاجر مزدوروں کی موت، 12 زخمی

نوگچھیا کے سرکل افسر کا کہنا ہے کہ ٹرک پر سوار مہاجر مزدور کھگڑیا کی طرف جا رہے تھے، تبھی امبو موڑ کے قریب بس اور ٹرک میں ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے کے بعد ٹرک پلٹ کر سڑک کنارے گڑھے میں جا گرا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بہار کے بھاگلپور میں مزدوروں کو لے جا رہا ایک ٹرک این ایچ-31 نوگچھیا میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔ نوگچھیا کے سرکل افسر مکیش کمار نے اس حادثہ کے تعلق سے بتایا کہ بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہونے سے ٹرک پلٹ گیا اور اس خوفناک حادثہ میں 9 مزدوروں کی موت ہو گئی۔ خبروں کے مطابق کم از کم ایک درجن مہاجر مزدور اس حادثہ میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مزدوروں کے آدھار کارڈ کے مطابق یہ لوگ چمپارن کے رہنے والے تھے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ بہار کے ضلع بھاگلپور کے كھریک تھانہ علاقہ کے امبو موڑ کے پاس قومی شاہراہ -31 پر آج صبح ٹرک اور بس کے درمیان خوفناک ٹکر ہوئی۔ نوگچھیا کے سرکل افسر کا کہنا ہے کہ ٹرک پر سوار مہاجر مزدور کھگڑیا کی طرف جا رہے تھے، تبھی امبو موڑ کے قریب بس اور ٹرک میں ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے کے بعد ٹرک پلٹ کر سڑک کنارے گڑھے میں جا گرا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرک میں لدے لوہے کے موٹے راڈ سے دب جانے سے مزدوروں کی موت واقع ہوگئی ہے۔

Published: undefined

مکیش کمار نے مزید بتایا کہ بس پر سوار مزدور دربھنگہ سے بانکا جا رہے تھے۔ بس پر سوار 12 مزدور زخمی ہو گئے ہیں جنہیں نوگچھيا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور محکمہ پولس کے افسران موقع پر کیمپ کر رہے ہیں، امدادی کام جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر