چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار / تصویر الیکشن کمیشن
بہار میں اسمبلی کی 243 سیٹوں کے لیے 6 اور 11 نومبر کو 2 مراحل میں ووٹنگ ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی 7 ریاستوں کی 8 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب بھی 11 نومبر کو ہے۔ غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخاب کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کی سرگرمیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق الیکشن کمیشن نے بہار اسمبلی انتخاب اور مختلف ریاستوں کی 8 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں 8.5 لاکھ افسران کی تعیناتی کی اطلاع دی گئی ہے۔
Published: undefined
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعینات کیے جانے والے افسران میں تقریباً 4.53 لاکھ الیکٹورل اہلکار، 2.5 لاکھ پولیس اہلکار و افسران، 28.37 ہزار کاؤنٹنگ اہلکار، 17.87 ہزار مائیکرو آبزرور، 9.63 ہزار سیکٹر آفیسر، ووٹ شماری کے لیے 4.84 ہزار مائیکرو آبزرور اور 90.71 ہزار آنگن واڑی خادماؤں کو تعینات کیا جائے گا۔ ان کے علاوہ 90.71 ہزار بی ایل او اور 243 ای آر او حق رائے دہی کا استعمال کرنے والوں کے کسی بھی سوال کا جواب دینے کے لیے تعینات ہوں گے۔ پہلی بار ووٹرس کے لیے ’ای سی آئی نیٹ‘ ایپ کی شروعات کی گئی ہے۔ اس ایپ سے ووٹرس کوئی بھی جانکاری لے سکتے ہیں۔ اس ایپ کی مدد سے وہ اپنے بی ایل او اور ای آر او سے بات بھی کر سکتے ہیں۔ انتخاب سے متعلق ہر جانکاری یہاں سے حاصل کی جا سکے گی۔ ڈی ای او اور آر او لیول پر شکایت بھی کر سکیں گے۔
Published: undefined
دی گئی جانکاری کے مطابق ووٹر ہیلپ لائن نمبر 1950 بھی جاری کیا گیا ہے۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ پہلی مرتبہ بہار کے ہر اسمبلی حلقہ میں آبزرور تعینات کیے گئے ہیں جو الیکشن کمیشن کے بیدار سپاہی کی شکل میں کام کریں گے۔ الیکشن آبزرور باہری ریاستوں کے ہوں گے۔ سبھی 243 سیٹوں پر آبزرور کی تقرری ہوگی۔ آبزرور کے نام اور نمبر ای سی آئی نیٹ پر موجود ہوں گے۔ سب مل کر سیاسی پارٹیوں و امیدواروں سے مستقل طور پر مل کر ان کے مسائل کا حل کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined