قومی خبریں

نظام کسانوں کو مار رہا ہے اور مودی جی اپنے ہی ’پی آر کا تماشہ‘ دیکھ رہے ہیں: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے جنوری سے مارچ 2025 کے دوران مہاراشٹر میں 767 کسانوں کے جان دینے کے حوالہ سے حکومت پر بے حسی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کسان مر رہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی (فائل) / آئی اے این&nbsp;ایس</p></div>

راہل گاندھی (فائل) / آئی اے این ایس

 

مہاراشٹر میں کسانوں کی خودکشی کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ تازہ سرکاری اعداد و شمار نے ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ جنوری 2025 سے مارچ 2025 کے درمیان صرف تین ماہ میں ریاست میں 767 کسانوں نے خودکشی کر لی۔ سب سے زیادہ خودکشی کے معاملے ودربھ علاقے سے سامنے آئے ہیں، جہاں طویل عرصے سے کسان قرض، فصل کی قیمت اور موسم کی مار جھیل رہے ہیں۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس معاملے پر مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ وہ کسانوں کے مسائل پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور صرف اپنی تشہیر پر توجہ دے رہے ہیں۔

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا، ’’سوچیے... صرف تین مہینوں میں مہاراشٹر میں 767 کسانوں نے خودکشی کی۔ کیا یہ صرف ایک نمبر ہے؟ نہیں، یہ 767 برباد گھرانے ہیں، جو شاید کبھی نہ سنبھل سکیں۔ اور حکومت؟ خاموش ہے۔ بے رخی سے دیکھ رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ کسان ہر دن قرض میں اور گہرائی تک ڈوب رہا ہے - بیج، کھاد، ڈیزل سب مہنگے ہو چکے ہیں، مگر ایم ایس پی (کم از کم امدادی قیمت) کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ جب کسان قرض معافی کا مطالبہ کرتے ہیں تو انہیں نظر انداز کر دیا جاتا ہے لیکن جن صنعت کاروں کے پاس کروڑوں روپے ہیں، ان کے قرض مودی حکومت بآسانی معاف کر دیتی ہے۔

راہل گاندھی نے کہا، ’’آج ہی کی خبر دیکھ لیں، انیل امبانی کا 48,000 کروڑ روپے کا ایس بی آئی 'فراڈ'، لیکن کسان کی معمولی رقم کی کوئی معافی نہیں۔‘‘ انہوں نے یاد دلایا کہ مودی جی نے کہا تھا کہ 2022 تک کسان کی آمدنی دگنی کریں گے لیکن آج حالت یہ ہے کہ کسان کی زندگی ہی آدھی ہو چکی ہے۔

Published: undefined

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مہاراشٹر میں کسانوں کی خودکشی کے اعداد و شمار نے سرخیاں بنائی ہوں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق 2024 میں ریاست میں تقریباً 2635 کسانوں نے خودکشی کی، جب کہ 2023 میں یہ تعداد 2851 تھی۔ راہل گاندھی کے مطابق حکومت کی بے حسی اور عوامی مسائل سے نظریں چرا کر صرف اپنی شبیہ بہتر بنانے کی سیاست، کسانوں کی زندگی کو مسلسل اجیرن بنا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined