امروہہ: اتر پردیش کے امروہہ ضلع میں ایک بار پھر خاکی وردی پر داغ لگا ہے۔ ایس پی امت کمار آنند نے دیہات کوتوالی علاقے میں غیر قانونی کانکنی میں پولیس افسران کے ملوث ہونے کی شکایت ملنے کے بعد سخت کارروائی کرتے ہوئے منورپور چوکی انچارج سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں لاپرواہی کے الزام میں تھانہ انچارج کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
ایس پی کے اس اقدام سے محکمہ پولیس میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایس پی امت کمار آنند کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ منورپور چوکی میں غیر قانونی کانکنی ہو رہی ہے، جس میں چوکی علاقے کے پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ایس پی نے اس معاملے کی تفتیش سی او نوگاواں سادات کو سونپی تھی۔ سی او کی تفتیش میں چوکی انچارج اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ملی بھگت کا انکشاف ہوا۔ سی او نے ایس پی کو رپورٹ پیش کی جس کے بعد چوکی انچارج اور 6 کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا۔
Published: undefined
چوکی انچارج اور باقی پانچ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہی انسپکٹر کوتوالی دیہات کا کردار بھی لاپرواہی والا نظر آیا جس پر ایس پی نے انہیں لائن حاضر کر دیا۔ اس کارروائی سے پورے ضلع کے محکمہ پولیس میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ وہیں کانکنی مافیاوں میں کہرام مچ گیا ہے۔
ایس پی امیت کمار آنند نے بتایا کہ ’’تحقیقات میں تمام پولیس اہلکار ملوث پائے گئے۔ جس کے بعد ان کی معطلی کی کارروائی کی گئی ہے۔ محکمہ جاتی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ جو بھی پولیس اہلکار غلط کاموں میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined