
ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی / آئی اے این ایس
مغربی بنگال میں ٹی ایم سی میں پھوٹ پڑتی نظر آ رہی ہے۔ پارٹی سے نکالے گئے رکن اسمبلی رتبرت بنرجی کو 58 باغی اراکین اسمبلی نے قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا ہے۔ بدھ (3 جون) اسمبلی اسپیکر رتھیندر بوس کو ایک حمایتی خط بھی سونپا۔ ہندی نیوز پورٹل ’دینک بھاسکر‘ پر ذرائع کے حوالے سے شائع خبر کے مطابق رتبرت بنرجی، سندیپن ساہا اور دیگر باغی اراکین اسمبلی نے اسپیکر سے ملاقات کی اور 58 اراکین اسمبلی کے دستخطوں پر مشتمل خط جمع کرایا۔
Published: undefined
باغی گروپ نے اپنے خط میں ممتا بنرجی کو اب بھی پارٹی کا صدر قرار دیا ہے۔ لیکن وہ ابھیشیک بنرجی کی قیادت اور قانون ساز پارٹی سے متعلق فیصلوں کو قبول نہیں کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بنگال میں ٹی ایم سی کے 80 اراکین اسمبلی ہیں۔ نئے گروپ کو منظوری کے لیے 2 تہائی یعنی 54 اراکین اسمبلی کی ضرورت ہوگی۔ فی الحال انہیں 58 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ باغی گروپ نے رتبرت بنرجی کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر، جاوید خان، سندیپن ساہا اور سیولی ساہا کو ڈپٹی لیڈر بنایا ہے۔ جبکہ آخر الزماں کو چیف وہپ بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
ٹی ایم سی میں پھوٹ کے 3 امکانات ہیں۔ پہلا یہ کہ 2 تہائی اراکین اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوں۔ ٹی ایم سی کے کل 80 اراکین اسمبلی میں سے 2 تہائی (54 اراکین اسمبلی) بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ لیں۔ ایسے میں دَلبدل قانون نافذ نہیں ہوگا۔ حالانکہ بی جے پی نے اس سے انکار کر دیا ہے۔ دوسرا یہ کہ ٹی ایم سی 2 گروپوں میں تقسیم ہو جائے۔ ایک گروپ پارٹی سے الگ ہو کر ٹی ایم سی کا دعویٰ کرے۔ اس لیے بھی 54 ارکین اسمبلی کی ضرورت ہوگی۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو بڑے گروپ کے دعوے پر الیکشن کمیشن فیصلہ لے گا۔ معاملہ عدالت میں بھی جا سکتا ہے۔ حالانکہ اس کے لیے 2 تہائی یعنی 28 میں سے 19 اراکین پارلیمنٹ کی بھی ضرورت ہوگی۔ تیسرا یہ کہ نیا گروپ الگ ہو کر اپنی نئی پارٹی بنا سکتا ہے۔ اس کے لیے بھی 54 اراکین اسمبلی کو ایک ساتھ ٹی ایم سی چھوڑ کر نئی پارٹی میں شامل ہونا پڑے گا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اگر کسی قومی یا ریاستی سطح کی پارٹی کے اراکین اسمبلی باغی ہو جائیں، تو وہ براہ راست پارٹی پر دعویٰ نہیں کر سکتے۔ یہ معاملہ بنیادی طور پر دسویں شیڈول میں دیے گئے دَلبدل قانون، پارٹی تنظیم کے آئین اور الیکشن کمیشن کے قوانین کے تحت طے ہوتا ہے۔ 91 ویں آئینی ترمیم (2003) کے بعد اگر کم از کم 2 تہائی اراکین اسمبلی اصل پارٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو انہیں نااہلی سے چھوٹ مل سکتی ہے۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن یہ جانچ کرتا ہے کہ پارٹی پر حقیقی کنٹرول کس کا ہوگا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ پیر (یکم جون) کو ممتا بنرجی نے ٹی ایم سی سے 2 اراکین اسمبلی سندیپن ساہا اور رتبرت بنرجی کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ دونوں نے اسپیکر سے شکایت کی تھی کہ پارٹی نے شوبھندیو کو اپوزیشن لیڈر بنانے والی تجویز میں ان کے جعلی دستخط کیے تھے۔ ساہا اور بنرجی کا الزام ہے کہ یہ شکایت کرنے پر ہی دونوں کو ٹی ایم سی سے نکال دیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined