سوشل میڈیا
نئی دہلی: آئی آئی ٹی دہلی اور فورسائٹ فاؤنڈیشن کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں تقریباً 55.1 فیصد ٹرک ڈرائیور کمزور نظر کے شکار ہیں۔ رپورٹ بتاتی ہے کہ 53.3 فیصد ڈرائیور دور کی نظر کے مسائل سے دوچار ہیں، جبکہ 46.7 فیصد کو نزدیک کی نظر کی خرابی کا سامنا ہے۔ مزید برآں، 44.3 فیصد ڈرائیوروں کا جسمانی وزن بی ایم آئی کے لحاظ سے خطرناک حد تک پہنچا ہوا ہے، 57.4 فیصد میں ہائی بلڈ پریشر اور 18.4 فیصد میں ذیابیطس کے آثار دیکھے گئے ہیں۔
Published: undefined
یہ تحقیق 6 ریاستوں - اتر پردیش، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، کرناٹک اور تمل ناڈو کے 50,000 ٹرک ڈرائیوروں پر کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 33.9 فیصد ڈرائیور درمیانے درجے کے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں جبکہ 2.9 فیصد میں دباؤ کی شدت بہت زیادہ ہے، جس سے ان کے ذہنی صحت کی مدد کی ضرورت کا اشارہ ملتا ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے اجرا پر مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ ہندوستان کے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو ڈرائیوروں کی کمی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ ہر 100 ٹرک پر صرف 75 ڈرائیور دستیاب ہیں۔ انہوں نے ڈرائیوروں کے لئے تربیت اور فلاح و بہبود پر زور دیا اور کہا کہ ہم ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ایپس کے ذریعے سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
Published: undefined
ٹرانسپورٹ سیکٹر ہندوستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور ٹرک ڈرائیوروں کا کردار اس میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ تاہم، ان ڈرائیوروں کو سخت زندگی اور مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے، جن میں طویل ڈرائیونگ اوقات، غیر متوازن کام کے اوقات اور صحت سے متعلق چیلنجز شامل ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر، ان ڈرائیوروں کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined