قومی خبریں

جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں ہولناک سڑک حادثہ، منی بس کے کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک، 15 زخمی

پولیس نے بتایا کہ چار مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک نے اسپتال جاتے وقت دم توڑ دیا۔ حادثہ کی اطلاع پر آس پاس کے لوگ مدد کے لئے موقع پر پہنچے تھے

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

جموں: جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں اس وقت ایک ہولناک حادثہ پیش آیا جب ایک منی بس کھائی میں گر گئی۔ اس حادثہ میں 5 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کٹھوعہ کے بلاور علاقے کے سیلا گاؤں میں ایک منی بس کے ڈرائیور نے بس سے کنٹرول کھو دیا اور بے قابو منی بس 500 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ چار مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک نے اسپتال لے جاتے وقت راستہ میں دم توڑ دیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے لوگ مدد کے لیے موقع پر پہنچے۔ دریں اثنا، انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں اور راحت رسانی کا کام شروع کیا جو رات تک جاری رہا۔ زخمیوں کو بلاور پرائمری ہیلتھ سنٹر سے ابتدائی طبی امداد کے بعد 8 زخمیوں کو علاج کے لیے جی ایم سی کٹھوعہ میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق مہلوکین کی شناخت دھون پرول کے رہائشی 35 سالہ کاکو رام، بٹوڑی کے رہائشی 28 سالہ اجیت کمار اور یہیں کی 60 سالہ امرو دیوی کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ بس مونڈلی سے دھنو پرول جا رہیی تھی، اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined