قومی خبریں

مہاراشٹر میں 5 سی آئی ایس ایف جوان ’کورونا پازیٹو‘، علاج جاری

سی آئی ایس ایف کے پانچ جوانوں میں کورونا وائرس کی تصدیق سے قبل ممبئی کے سی ایس ٹی ریلوے پولس اسٹیشن کے ایک کانسٹیبل میں بھی کورونا انفیکشن پایا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا وائرس کے قہر سے نبردآزما مہاراشٹر میں انفیکشن لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے اور کورونا کے مریضوں کی تعداد 350 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اس مہلک وبا کی زد میں اب سی آئی ایس ایف کے پانچ جوان بھی آ گئے ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق مہاراشٹر میں سی آئی ایس ایف کے پانچ جوانوں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کے بعد انھیں سخت نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ سبھی جوانوں کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سی آئی ایس ایف کے پانچ جوانوں میں کورونا وائرس کی تصدیق سے قبل ممبئی کے سی ایس ٹی ریلوے پولس اسٹیشن کے ایک کانسٹیبل میں بھی کورونا انفیکشن پایا گیا تھا۔ ریلوے پولس کے اس کانسٹیبل کو 30 مارچ کو کلیان کے رکمنی بائی اسپتال سے کستوربا اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں کورونا ٹیسٹ کرائے جانے پر ریزلٹ پازیٹو آیا۔ اس کانسٹیبل کا علاج بھی فی الحال جاری ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لیے ریاستی حکومت و انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے لیکن کورونا کا قہر لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ بدھ کے روز ریاست میں کل 7 لوگ اس وائرس کی وجہ سے موت کی نیند سو گئے۔ صرف ممبئی میں ہی 5 لوگوں نے بدھ کے روز اس وائرس کی زد میں آنے کے بعد داعی اجل کو لبیک کہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined