قومی خبریں

40 فیصد جی ایس ٹی کی زد میں آئے کئی عیش و عشرت والے سامان، اب کولڈ ڈرنکس اور تمباکو بھی جیب پر ڈالیں گے اثر

اب 5 اور 18 فیصد کے علاوہ سماج کو نقصان پہنچانے والی اشیاء کے لیے 40 فیصد کا اسپیشل جی ایس ٹی سلیب ہوگا۔ حکومت کا مقصد ہے زیادہ ٹیکس عائد کر ان کے استعمال میں کمی لانا اور عوام کی صحت کو درست رکھنا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ 15 اگست کو کیے گئے جی ایس ٹی ریفارم کے اعلان کے بعد 3 ستمبر کو جی ایس ٹی کاؤنسل نے سلیب کم کرنے اور جی ایس ٹی کی شرحوں کو کم کرنے کو منظوری بھی دے دی۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے مطابق اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے علاوہ سماج کو نقصان پہنچانے والی اشیاء کے لیے 40 فیصد کا اسپیشل سلیب ہوگا۔ یہ ایسی اشیاء ہیں جو لوگوں کے لیے عیش و عشرت کا سامان ہیں، یا پھر صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ ان میں تمباکو کی مصنوعات سے لے کر کولڈ ڈرنکس تک شامل ہیں۔

Published: undefined

دراصل ’سِن گُڈس‘ (سماجی برائی یا سماج کو نقصان پہنچانے والی اشیاء) پر 40 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگر ’سِن گڈس‘ کو آسان الفاظ میں سمجھیں تو یہ ایسے سامان ہیں جو لوگوں کی صحت کو نقصان پہنچانے والے ہیں۔ مثلاً پان مسالہ، سگریٹ-بیڑی، گٹکھا اور فاسٹ فوڈس وغیرہ۔ اس کے علاوہ ایسے سامان جو لوگوں کو مالی خطرے میں ڈالنے والے ہوں، جسیے جوا-سٹے بازی اور دوسری گیمنگ خدمات۔ ساتھ ہی سُپر لگژری سامانوں کو بھی اسی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جن پر 40 فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی لگایا جائے گا۔ ان میں پرائیویٹ جیٹ، یاٹ اور ہیلی کاپٹر کو شامل کیا گیا ہے۔ کچھ کیٹگری میں کار اور بائکس پر بھی یہ اعلیٰ شرح جی ایس ٹی نافذ ہوگا۔ دراصل حکومت کا مقصد زیادہ ٹیکس عائد کر کے عوام کے خرچ میں کمی لانا اور لوگوں کی جسمانی و مالی صحت کو درست رکھنا ہے۔

Published: undefined

40 فیصد سلیب میں آنے والی تمباکو پر مشتمل اشیاء

  • پان مسالہ

  • گٹکھا

  • چبانے والا تمباکو

  • بغیر پروسیس کیا تمباکو، اس کا کچرا

  • سگریٹ-بیڑی

  • چھوٹے-بڑے سگار

اعلیٰ شرح جی ایس ٹی کی فہرست میں شامل ڈرنکس (مشروبات)

  • کاربونیٹیڈ ڈرنکس

  • شوگر ایڈیڈ کولڈ ڈرنکس

  • کیفین والے ڈرنکس

Published: undefined

بھاری انجن والی کار اور بائک پر بھی لگے گا 40 فیصد جی ایس ٹی

  • پٹرول کار (1200سی سی سے زیادہ)

  • ڈیزل کار (1500سی سی سے زیادہ)

  • بائیکس (350سی سی سے زیادہ)

لگژری سامانوں پر بھی 40 فیصد ٹیکس

  • سپر لگژری یاٹس

  • پرائیویٹ طیارہ

  • پرائیویٹ ہیلی کاپٹر

آئی پی ایل ٹکٹ سمیت دیگر چیزوں کو بھی 40 فیصد جی ایس ٹی میں شامل کیا گیا ہے:

  • آئی پی ایل میچ دیکھنا بھی اب مہنگا کر دیا گیا ہے اور اس کی ٹکٹوں پر پہلے سے عائد 28 فیصد جی ایس ٹی کو ختم کر کے 40 فیصد کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

  • کوئلہ، لِگنائٹ اور پِیٹ (نامیاتی مادہ) کو بھی 40 فیصد والی لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جی ایس ٹی میٹنگ کے بعد، اس میں لیے گئے فیصلوں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے واضح کیا کہ ’’ہماری توجہ ملک کے عام آدمی سے لے کر کسانوں اور چھوٹے تاجروں پر رہی اور جی ایس ٹی سلیب میں کمی کے ساتھ جی ایس ٹی کی شرحوں کی تجاویز پر بھی میٹنگ میں شامل اراکین نے اتفاق کا مظاہرہ کیا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined